ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی کا سال رواں میں ہی کانگریس کی کمان سنبھالنے کا امکان:جے رام رمیش

نئی دہلی۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو پارٹی کی کمان سونپنے کے لئے پارٹی میں مختلف سطحوں پر عرصے سے کی جارہی مانگ کے درمیان پارٹی کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ انہیں اسی سال پارٹی صدر بنائے جانے کی امید ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 03, 2016 08:33 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راہل گاندھی کا سال رواں میں ہی کانگریس کی کمان سنبھالنے کا امکان:جے رام رمیش
نئی دہلی۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو پارٹی کی کمان سونپنے کے لئے پارٹی میں مختلف سطحوں پر عرصے سے کی جارہی مانگ کے درمیان پارٹی کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ انہیں اسی سال پارٹی صدر بنائے جانے کی امید ہے۔

نئی دہلی۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو پارٹی کی کمان سونپنے کے لئے پارٹی میں مختلف سطحوں پر عرصے سے کی جارہی مانگ کے درمیان پارٹی کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ انہیں اسی سال پارٹی صدر بنائے جانے کی امید ہے۔ مسٹر گاندھی کو اترپردیش اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے وزیر اعلی کے عہدے کا امیدوار بنائے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے مسٹر جے رام رمیش نے یہاں پارٹی کی باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا ’’مسٹر گاندھی پارٹی کے نائب صدر ہیں اور امید ہے کہ 2016 میں وہ کانگریس کے صدر کے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لیں گے‘‘۔


اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی حکمت عملی تیار کر رہے پرشانت کشور کے حوالے سے شائع خبر پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسٹر کشور نے کیا کہا یا ان کے منہ سے کیا کہلایا گیا ہے، اس کی انہیں اطلاع نہیں ہے لیکن مسٹر گاندھی اب پارٹی نائب صدر ہیں اور اسی سال وہ کانگریس کی کمان سنبھال سکتے ہیں۔ چنئی میں بھی مسٹر گاندھی کو تمل ناڈو کے وزیر اعلی کے طور پر پیش کئے جانے سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی ملک کی 29 ریاستوں کے وزیر اعلی نہیں بن سکتے ہیں۔

First published: May 03, 2016 08:05 AM IST