உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سرحد پار سے دراندازی پر ہندوستان نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو کیا طلب ، سخت ناراضگی کا اظہار

    خارجہ سکریٹری جے شنکر نے آج پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کیا اور دہشت گردوں کی دراندازی کو لے کر اعتراض ظاہر کیا

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی :جموں و کشمیر میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی کو لے کر ہندوستان نے پاکستان سے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ خارجہ سکریٹری جے شنکر نے آج پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کیا اور دہشت گردوں کی دراندازی کو لے کر اعتراض ظاہر کیا ۔
      ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے بتایا کہ ڈیمارش میں حال ہی گرفتار کئے گئے لشکر طیبہ کے دہشت گرد اور پاکستانی شہری بہادر علی کا خاص ذکر کیا گیا ہے۔
      قبل ازیں پیر کو انٹیلی جنس ایجنسیوں نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان وادی میں 8 جگہوں سے دہشت گردوں کو دراندازی کرانے کی تیاری میں ہے ۔ خیال رہے کہ پیر کو ہی جموں کے ماچھل سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں بی ایس ایف کے تین جوان شہید ہو گئے تھے۔
      First published: