اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایس جے شنکر کا دورۂ امریکہ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کریں گے ہندوستان کی نمائندگی

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر

    Jaishankar set to visit USA: وہ 18 تا 24 ستمبر کے دوران جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اعلیٰ سطحی ملاقات کے لیے ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں جے شنکر کا خطاب 24 ستمبر کی دوپہر کو طئے ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu | Delhi | Hyderabad | Mumbai | Lucknow
    • Share this:
      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (United Nations General Assembly) کے آئندہ اجلاس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر (S Jaishankar) ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ وہ اس ماہ کے آخر میں نیویارک میں برکس اور کواڈ گروپس کی وزارتی میٹنگوں میں بھی شرکت کریں گے۔ وزارت خارجہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ ایس جے شنکر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس اور دیگر اہم میٹنگوں کے لئے 18 تا 28 ستمبر کے دوران امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔

      وہ 18 تا 24 ستمبر کے دوران جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اعلیٰ سطحی ملاقات کے لیے ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں جے شنکر کا خطاب 24 ستمبر کی دوپہر کو طئے ہے۔ نیویارک میں رہتے ہوئے جے شنکر چار فریقی سیکورٹی ڈائیلاگ یا کواڈ کی کثیر فریقی میٹنگوں میں بھی شرکت کریں گے، جس میں آسٹریلیا، جاپان اور امریکہ، برازیل-روس-ہندوستان-چین-جنوبی افریقہ (برکس) گروپنگ شامل ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:


      جے شنکر تین اہم سہ فریقی میٹنگوں میں شامل ہوں گے۔ ایک فرانس اور آسٹریلیا کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ، دوسری فرانس اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ اور تیسری فرانس اور انڈونیشیا کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ۔ ملاقات ہوگی۔ واضح رہے کہ ہندوستان-فرانس-یو اے ای میکانزم کی یہ پہلی وزارتی میٹنگ ہوگی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: