ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیرانہ سے لے کر نہلانی اور مالیا پر ارون جیٹلی کی کھری کھری، کیجریوال پر بھی نشانہ

نئی دہلی۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دئیے انٹرویو میں یوپی کے کیرانہ سے لے کر متنازعہ سینسر بورڈ صدر پہلاج نہلانی اور ملک سے بھاگے وجے مالیا پر بات کی۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jun 18, 2016 11:01 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیرانہ سے لے کر نہلانی اور مالیا پر ارون جیٹلی کی کھری کھری، کیجریوال پر بھی نشانہ
نئی دہلی۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دئیے انٹرویو میں یوپی کے کیرانہ سے لے کر متنازعہ سینسر بورڈ صدر پہلاج نہلانی اور ملک سے بھاگے وجے مالیا پر بات کی۔

نئی دہلی۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دئیے انٹرویو میں یوپی کے کیرانہ سے لے کر متنازعہ سینسر بورڈ صدر پہلاج نہلانی اور ملک سے بھاگے وجے مالیا پر بات کی۔ جیٹلی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بھی نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ وہ اشتہارات کے فنڈ کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔


جیٹلی نے کہا کہ بی جے پی اترپردیش انتخابات کو فرقہ وارانہ یا پولرائزڈ نہیں کرنا چاہتی ہے لیکن اگر کیرانہ سے نقل مکانی کے کچھ ثبوت ہیں تو ریاستی حکومت کو اس مسئلے پر توجہ دینا چاہئے۔ جیٹلی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر بھی نشانہ سادھا اور الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی صرف 'چہیتے' میڈیا تنظیموں کو اشتہارات دے رہی ہے، تنقید کرنے والے تنظیموں کو نہیں۔


کیرانہ پر بولے


نیوز چینل ٹائمز ناؤ کو دیے گئے انٹرویو میں بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ رام مندر کو اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں انتخابی مدعا نہیں بنایا جائے گا اور ان کی پارٹی صرف ووٹ حاصل کرنے کے لئے ریاست کا پولرائزیشن نہیں کرنا چاہتی ہے۔ مغربی اتر پردیش کے کیرانہ گاؤں سے مبینہ نقل مکانی کو لے کر بڑا تنازعہ پیدا ہو گیا ہے، تاہم ریاست کی انتظامیہ نے وہاں کسی بھی قسم کی مذہبی نقل مکانی پر سوال اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی طرح سے انتخابات کو فرقہ وارانہ یا پولرائزڈ نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر کیرانہ سے نقل مکانی کے تھوڑے بھی ثبوت ہیں تو یہ اہم مسئلہ ہے اور ریاستی حکومت کو اس پر توجہ دینی چاہئے۔ علاقے کے کچھ بی جے پی رہنماؤں کی طرف سے اس معاملے پر دئے گئے بیان کے بارے میں پوچھنے پر جیٹلی نے کہا کہ اگر اسمبلی حلقوں میں کوئی مقامی صورت حال پیدا ہوتی ہے، مقامی رکن اسمبلی اس مقامی معاملے پر رائے دیں گے ہی، لیکن پارٹی بغیر کسی رکاوٹ کے تفصیلی طور پر اپنا نظریہ رکھے گی۔

سینسر بورڈ تنازعہ

سینسر بورڈ کو لے کر پیدا ہوئے تنازعہ اور اس کے صدر پہلاج نہلانی کو برخاست کیا جانا چاہئے یا نہیں، اس پر اطلاعات و نشریات کی وزارت کا چارج سنبھال رہے ارون جیٹلی نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ایک بار ہم ان نئی ہدایات (سنسر بورڈ کے لئے) کا اعلان کر دیں، پھر اس شخص کا کردار نہ ہونے کے برابر ہو جائے گا۔ ایک شخص کے ساتھ کس طرح نمٹا جائے، مجھے لگتا ہے کہ آپ کو حکومت پر بھروسہ کرنا چاہئے۔ حکومت ان سے نپٹ لے گی اور کنٹرول کا مشورہ دے گی یا پھر اس صورت میں جو بھی مناسب کارروائی بن پڑے گی، وہ کرے گی۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ سینسر بورڈ کے لئے نئی ہدایات چند ہفتوں میں اعلان کر دی جائیں گی۔

کیجریوال-جنگ تنازعہ

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کی طرف سے دہلی حکومت کے کام کاج میں مداخلت کرنے سے متعلق کیجریوال کے الزامات کے بارے میں جیٹلی نے کہا کہ دہلی ریاست نہیں بلکہ مرکز کے زیر انتظام ایک خطہ ہے۔ یہ مرکزی حکومت کی سیٹ ہے، کیا ہمارے پاس مرکز کے زیر انتظام کوئی خطہ ایسا ہو سکتا ہے، جو کہے کہ ہم لیفٹیننٹ گورنر کو درکنار کر دیں گے؟ سینئر نوکر شاہ دہلی میں کام نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ عآپ کے لئے مظاہرہ کرنے اور حکومت کرنے کا تاریخی موقع ہے۔ عآپ کو اپنے کام لیفٹیننٹ گورنر کے تحت کرنے ہوں گے۔

وجے مالیا کی حوالگی

وجے مالیا کو برطانیہ سے لانے میں حکومت ناکام کیوں رہی ہے، اس معاملے پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ برطانیہ دنیا کے سب سے زیادہ مہذب عوامی زندگی والے ممالک میں سے ایک ہے۔ ایسے میں برطانیہ کا ہندوستان کے مفرور کے لئے محفوظ پناہ گاہ بننا میری سمجھ سے باہر ہے۔ برطانوی حکومت نے رخ اپنایا ہے کہ اگر آپ درست پاسپورٹ کے ساتھ ملک میں داخل ہوتے ہیں تو اس شخص کو جلاوطن نہیں کر سکتے۔
First published: Jun 18, 2016 11:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading