உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آر بی آئی گورنر کی تقرری سے قبل ہر پہلو پر غورو خوض ہوگا : جیٹلی

    نئی دہلی : وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ ریزرو بینک (آر بی آئی) کے گورنر کی تقرری کے لئے کسی نام پر مہر لگانے سے پہلے حکومت ہر پہلو پر غور و خوض کرے گی

    نئی دہلی : وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ ریزرو بینک (آر بی آئی) کے گورنر کی تقرری کے لئے کسی نام پر مہر لگانے سے پہلے حکومت ہر پہلو پر غور و خوض کرے گی

    نئی دہلی : وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ ریزرو بینک (آر بی آئی) کے گورنر کی تقرری کے لئے کسی نام پر مہر لگانے سے پہلے حکومت ہر پہلو پر غور و خوض کرے گی

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ ریزرو بینک (آر بی آئی) کے گورنر کی تقرری کے لئے کسی نام پر مہر لگانے سے پہلے حکومت ہر پہلو پر غور و خوض کرے گی کیونکہ یہاں متعلقہ شخص نہیں بلکہ مسئلہ اہم ہے۔ وزیر خزانہ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سبرامنیم سوامی کی طرف سے وزیر اعظم کو لکھا گیا ایک خط سامنے آ چکاہے جس میں انہوں نے موجودہ آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن کی اہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں فوری طور پر برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

      خیال رہے کہ مسٹر رگھورام راجن کی تین سالہ مدت کار ستمبر میں ختم ہو رہی ہے۔ 4 ستمبر 2013 کو اس عہدے پر ان کی تقرری ہوئي تھی۔ اپنے دور میں روپے کو مستحکم کرنے، افراط زر کو کنٹرول رکھتے ہوئے شرح سود میں کمی کرنے اور گائڈ لائنس میں تبدیلیوں سے ملک میں کاروبار کو آسان بنانے کی سمت میں نتیجہ خیز کام کرنے والے مسٹر راجن کی مدت کار بڑھانے کے لئے حکومت پر دباؤ ہے۔ بہت سے مسائل پر حکومت سے کھلے عام اپنی نا اتفاقی ظاہر کرنے والے مسٹر رگھورام راجن کے خلاف ڈاکٹر سبرامنیم سوامی نے گزشتہ چند دنوں سے ہی مورچہ کھول دیا ہے۔

      ایک ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ انٹرویو میں مسٹر جیٹلی نے آج کہا کہ آر بی آئی کے گورنر کے نام پر میڈیا میں یا عوامی طور پر غور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ "آر بی آئی اور حکومت اس مسئلے پر تبادلہ خیال کر رہی ہے اور میں اداروں کا احترام کرتا ہوں۔ دونوں ذمہ دار ادارے ہیں اور (آپس میں) فیصلہ کر لیں گے"۔ مسٹر سبرامنیم سوامی کے خط پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب نئے گورنر کے نام پر فیصلہ کر لیا جائے گا تو حکومت لوگوں کو اس کی اطلاع دے دے گی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ذمہ دار ادارے ہیں اور کچھ مسائل پر اختلافات ہونا کوئی خلاف معمول بات نہیں ہے۔

      مسٹر سوامی نے اپنی خط میں لکھا ہے کہ مسٹر راجن اپنے دل سے مکمل طور پر ہندوستانی نہیں ہیں اور انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا گرین کارڈ ہولڈر ہونے کی وجہ سے وہ اس عہدے پر بنے رہنے کے قابل نہیں ہیں۔
      First published: