بریلی : جماعت رضائے مصطفی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کہ وہ پولیو اور ٹی بی سمیت 9 مہلک بیماریوں کے ٹیکے ضرور لگوائیں ، تاکہ ان کے بچوں کی صحت کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔
میڈیا جاری ایک بیان میں تنظیم کے قومی سکریٹری مولانا شہاب کا کہنا ہے کہ ہندوستان پولیو جیسی مہلک بیماری سے ا ٓزاد ہوچکا ہے ۔ پچھلے پانچ سال میں کوئی بھی پولیوکا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔
ساتھ ہی ساتھ مولانا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں میںپولیو، ٹی بی، گلا گھونٹو، ٹیٹینس، کالی کھانسی، خسرہ، پیلیا ، دماغی بخار اور نمونیا جیسی بیماریوں کا خطرہ بنا رہتا ہے۔
انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کوان 9 جان لیوا بیماریوں سے بچانے کے لئے ٹیکے ضرور لگوائیں اور بچوں کی اچھی صحت کے ضامن بنیں۔ کیونکہ بچوں کی اچھی صحت ہی اچھے سماج کی ضامن ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔