ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کامیاب اور منظم زندگی کی ضمانت کے لئے وقت کی پابندی ضروری : مولانا محمد رحمانی مدنی

جامعہ اسلامیہ سنابل نئی دہلی کے طلبہ کی انجمن’’ نادی الطلبہ‘‘ کا پانچ روزہ سالانہ اجلاس کا آغاز ہوچکا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کامیاب اور منظم زندگی کی ضمانت کے لئے وقت کی پابندی ضروری : مولانا محمد رحمانی مدنی
مولانا محمد رحمانی مدنی: فائل فوٹو۔

نئی دہلی: جامعہ اسلامیہ سنابل نئی دہلی کے طلبہ کی انجمن’’ نادی الطلبہ‘‘ کا پانچ روزہ سالانہ اجلاس کا آغاز ہوچکا ہے۔ افتتاحی نشست میں ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی کے صدر مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ وقت کی پابندی کے ساتھ اپنی زندگی کو منظم کریں اور اپنے اندر ذمہ داری کا احساس پیدا کریں۔ نیز جن موضوعات کا اس سالانہ اجلاس کے پروگرام میں انتخاب کیا گیا ہے ، اس کے مطابق اپنی زندگی گزاریں۔سیرت رسول، سیرت صحابہ اور سلف صالحین کی زندگیوں کا مطالعہ کریں اور منہج سلف کے سانچے میں اپنی زندگیوں کو ڈھالیں۔

اس کے بعدسنٹر کے جنرل سکریٹری مولانا عاشق علی اثری نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ اپنے اندر علم کی پختگی پیدا کریں اور حقیقی معنوں میں عالم باعمل بنیں ، اس لئے کہ علم کی جو فضیلتیں بیان کی گئی ہیں وہ اس کے لئے بیان کی گئی ہیں جو حقیقی معنوں میں طالب علم ہیں۔

بعد ازاں اردو، عربی،انگریزی، ہندی تحریری وتقریری مقابلے شروع ہوئے ،جس میں پروفیسر اسلم اصلاحی ،مولانا رفیق احمد سلفی ، حافظ شکیل احمد میرٹھی، مولانا ابوالمکارم ازہری،مولانا شکیل احمد سنابلی صاحبان نے حکم وصدارت کے فرائض انجام دیئے۔

First published: Mar 21, 2018 09:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading