ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

طلبہ کی بہتر تعلیم اور تابناک مستقبل کیلئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کاربند :پروفیسر مجتبیٰ خان

بارہویں پاس نوکری پیشہ اشخاص یا پھر وہ طلبا جو کسی وجہ سے ریگولر کورسیز میں داخلہ نہیں لے سکتے ہیں، ان کی بہتر تعلیم اور تابناک مستقبل کیلئے سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ جامعہ ملیہ اسلامیہ کاربند ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 07, 2017 07:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
طلبہ کی بہتر تعلیم اور تابناک مستقبل کیلئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کاربند :پروفیسر مجتبیٰ خان
بارہویں پاس نوکری پیشہ اشخاص یا پھر وہ طلبا جو کسی وجہ سے ریگولر کورسیز میں داخلہ نہیں لے سکتے ہیں، ان کی بہتر تعلیم اور تابناک مستقبل کیلئے سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ جامعہ ملیہ اسلامیہ کاربند ہے۔

نئی دہلی: بارہویں پاس نوکری پیشہ اشخاص یا پھر وہ طلبا جو کسی وجہ سے ریگولر کورسیز میں داخلہ نہیں لے سکتے ہیں، ان کی بہتر تعلیم اور تابناک مستقبل کیلئے سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ جامعہ ملیہ اسلامیہ کاربند ہے۔ سنٹر سے طلبا کو نہ صرف کتب مہیا کی جاتی ہے بلکہ کونسلنگ بھی کرائی جاتی ہے مزید یہ کہ طلبا کی کثیر تعداد سنٹر کی لائبریری اور اسٹڈی ہال سے بھی مستفید ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے او ایس ڈی پروفیسر محمد مجتبی خان نے یہاں ایک پریس ریلیز میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ میں زیر تعلیم طلبا کے سالانہ امتحانات کا اعلان ہوچکا ہے۔ 25مئی سے سنٹر فار ڈسٹنس کے تحت چلنے والے تمام کورسیز کے امتحانات ہوں گے۔ مرکز برائے فاصلاتی تعلیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد احتشام الحسن نے بتایا کہ جامعہ ملیہ کے سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ میں پروفیشنل کورسیز سمیت کل 19کورسیز ہیں اور تقریباً اٹھارہ ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں، ان میں سے تقریباً بارہ ہزار انڈین نیوی اور ایئر فورس سے تعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان بارہ ہزار نیوی اور ایئر فورس کے جوانوں کے امتحانات الگ سے کرائے جارہے ہیں اور ان کے امتحانات 19 جون سے شروع ہورہے ہیں، دیگر طلبا کے امتحانات 25 مئی سے جولائی کے پہلے ہفتہ تک جاری رہیں گے۔ پروفیسر مجتبیٰ خان نے نیوی اور ایئر فورس کے حوالے سے کہا کہ ملک کے محافظ جوانوں کو جامعہ کے اس سنٹر کے ذریعہ اعلی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ جلد سبکدوشی کے بعد گریجویشن اور ماسٹر کی ڈگری ان کیلئے ذریعہ معاش بن سکے۔

First published: May 07, 2017 07:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading