ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اقلیتی کردارکے حوالہ سے دہلی اقلیتی کمیشن کے نوٹس کا رجسٹرار نے بھیجا جواب

دہلی اقلیتی کمیشن کے ایک نوٹس کے جواب میں رجسٹرار جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اطلاع دی ہے کہ جامعہ ایڈمنسٹریشن پوری طور سے اقلیتی کردار کی تائید کرتی ہے اور یہ بات دہلی ہائی کورٹ میں جامعہ کی طرف سے جمع کردہ حلف نامہ میں صاف طور سے درج ہے۔

  • Share this:
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اقلیتی کردارکے حوالہ سے دہلی اقلیتی کمیشن کے نوٹس کا رجسٹرار نے بھیجا جواب
جامعہ ملیہ اسلامیہ نےکیا داخلہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان. فائل فوٹو

نئی دلی : دہلی اقلیتی کمیشن کے ایک نوٹس کے جواب میں رجسٹرار جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اطلاع دی ہے کہ جامعہ ایڈمنسٹریشن پوری طور سے اقلیتی کردار کی تائید کرتی ہے اور یہ بات دہلی ہائی کورٹ میں جامعہ کی طرف سے جمع کردہ حلف نامہ میں صاف طور سے درج ہے۔ موجودہ صورت حال کے بارے میں جامعہ نے کمیشن کو مطلع کیا ہے کہ جامعہ کی طرف سے ایک جوابی حلف نامہ ہائی کورٹ میں چند روز قبل جمع کیا جا چکا ہے۔

جوابی حلف نامہ میں دوباتوں پر زور دیا گیا ہے ۔ پہلا : ہائی کورٹ کا پچھلا فیصلہ جامعہ کے موقف کو سنے بغیر دیا گیا ہے جو خود ہائی کورٹ کے اپنے ضوابط کے خلاف ہے۔ دوسرا : ایچ آر ڈی منسٹری کی طرف سے فائل کئے جانے والے نئے حلف نامے میں حکومت ہند نے اپنے پرانے حلف نامے کو بدلنے کی کوئی معقول وجہ نہیں بتائی ہے۔

First published: Apr 22, 2018 11:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading