اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کیرالہ سیلاب متاثرین کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا بھی اپنی جیب خرچ سے کررہے ہیں تعاون

    کیرالہ سیلاب متاثرین کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا تعاون کی اپیل کرتے ہوئے۔

    کیرالہ سیلاب متاثرین کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا تعاون کی اپیل کرتے ہوئے۔

    اقلیتی ادارہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا اوراساتذہ نے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہاتھ بڑھا یا ہے۔ طلبا اپنے جیب خرچ سے تعاون کررہےہیں۔

    • Share this:
      کیرالہ سیلاب  آفت کے درمیان پورا ملک کیرالہ کے ساتھ کھڑا ہے، اسی ضمن میں ہندوستان کا انتہائی معروف اقلیتی ادارہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا اوراساتذہ نے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہاتھ بڑھا یا ہے۔ طلبا وطالبات چندہ کررہے ہیں تو اساتذہ اپنی تنخواہ عطیہ کررہے ہیں۔

      جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک کی واحد مسلم اقلیتی یونیورسٹی ہے، جس کے طلبا اپنی جیب خرچ سے کیرالہ سیلاب متاثرین کا تعاون کررہے ہیں۔ جامعہ کے طلبا جگہ جگہ چندہ کررہے ہیں۔ چندہ کرنے کے لئے تقریباً 25 گروپ الگ الگ کام کررہا ہے تاکہ سیلاب متاثرین کی مدد کی جاسکے۔

      اطلاعات کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ روپئے سے زیادہ کا فنڈ وزیراعلیٰ راحتی فنڈ میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سینٹرل لائبریری کے پاس ڈونیشن کے لئے باکس بنایا گیا ہے تو اسی طرح جامعہ کے مین گیٹ باب مولانا ابوالکلام آزاد پر بھی گھریلو استعمال کی چیزیں جمع کرنے کے لئے جگہ متعین کی گئی ہے۔ طلبا اپنی سطح پر کیرالہ کی مدد کے لئے جو کرسکتے ہیں، وہ کررہے ہیں۔

      اس سے قبل ہندی ڈپارٹمنٹ کے استاد پروفیسر مکیش کمارمراٹھا اپنی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعلیٰ راحتی فنڈ میں دے چکے ہیں۔ نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے مکیش کمار نے کہا کہ جس طرح کی تصویریں سامنے آئی ہیں، اس سے ہر ہندوستانی کو آگے آکر مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ پہلے بھی یہ کام کرتا رہا ہے اورابھی بھی کررہا ہے۔

       
      First published: