ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بہترین تعلیمی ماحول اور سرگرمی پیدا کرنا واحد مقصد : پروفیسر طلعت احمد

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے جامعہ کی ترقی، عالمی امن اور ملک کی خوشحالی کے بارے سعودی ریڈیو کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن ہے

  • UNI
  • Last Updated: Sep 25, 2016 01:24 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بہترین تعلیمی ماحول اور سرگرمی پیدا کرنا واحد مقصد : پروفیسر طلعت احمد
جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد: فائل فوٹو

نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے جامعہ کی ترقی، عالمی امن اور ملک کی خوشحالی کے بارے سعودی ریڈیو کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اس میں نئے نئے شعبے کھولے جارہے ہیں اوراسلاف کے خوابوں پر کھرا اتر رہی ہے۔ یہ بات شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے سینئر اسسٹنٹ پروفیسر جنیدحارث نے بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ وائس چانسلر نے اپنے انٹرویو میں کہاکہ جامعہ میں اس وقت نہ صرف تعلیم پر توجہ دی جارہی ہے بلکہ کیریر گائنڈس اور سول سروس کی تیاری کیلئے طلبہ کو مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے اب تک سو سے زائد طلبہ سول سروس میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ اس کے علاو ہ جامعہ میں فاصلاتی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ دوردراز میں رہنے والے تعلیم سے محروم نہ رہ جائیں۔

انہوں نے کہاکہ جامعہ کے وائس چانسلر نے کہاکہ وہ جامعہ میں نئے نئے شعبے کھولنا اور تعلیمی سرگرمی پیدا کرنے کے لئے ورکشاپ، تعلیمی پروگرام اور کنونشن کے ذریعہ طلبہ میں تعلیم کے تئیں نئی روح پھونکنا چاہتے ہیں۔اس سلسلے میں تمام لوگوں سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ قوم کی ایک امانت ہے اور اس کا تحفظ ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر حج کا فریضہ انجام دیا۔ اس موقع پر جہاں وائس چانسلر شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ وہیں امام حرم فیصل الغزاوی اور سعودی عرب کے وزیر حج سے بھی ملاقات کی اور ملک کے حالات اور خصوصاً جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تعلیمی اور ترقیاتی سرگرمی سے آگاہ کیا۔

مسٹرحارث نے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کے حج انتظامات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے انتظامات کرنا کوئی آسام کام نہیں ہے اور جس طرح سعودی حکومت اسلامی جذبے سے شرشار ہوکرحجاج کی خدمت کرتی ہے وہ لائق صد ستائش ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے کہاکہ حج ایک مقدس فریضہ ہے جہاں وہ مالی وبدنی عبادات کا مجموعہ ہے وہیں حج انسان میں قوت ارادی بھی بخشتا ہے جس سے انہیں مزید ایمانداری سے کام کرنے کی توفیق ہوتی ہے۔ کم از کم انہوں نے حج سے یہی سیکھا اور محسوس کیا ہے اور وہ اب جامعہ کی تعلیمی ترقی اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کے لئے اپنی پوری طاقت لگادیں گے۔ جہاں وہ جامعہ میں بہترین تعلیمی ماحول پیدا کرنے اور برقرار رکھنے کے لئے کام کریں گے وہیں طلبہ کی مشکلات کو حل کرنے میں بھی پیش پیش رہیں گے۔
First published: Sep 25, 2016 01:24 PM IST