جامعہ ملیہ اسلامیہ کو جلد ہی مل جائے گا وائس چانسلر، کئی مسلم خواتین پروفیسروں کے نام بھی شامل
وائس چانسلر کے لئے تقریباً 60 ناموں میں سے 13 ناموں کوشارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ جلد ہی ان 13 ناموں میں سےتین ناموں کو فائنل کیا جائے گا اورپھرصدرجمہوریہ کے بھیج دیا جائےگا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 19, 2018 10:09 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ نےکیا داخلہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان. فائل فوٹو
جامعہ ملیہ اسلامیہ کو جلد ہی نیا وائس چانسلرمل سکتا ہے۔ 4 ماہ کے انتظارکے بعد آئندہ ماہ دسمبرمیں جامعہ ملیہ کو حتمی طورپروائس چانسلرملنے کا امکان ہے۔ تقریباً 60 درخواست دہندگان میں سے 13 ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ جلد ہی ان 13 ناموں میں سےتین ناموں کو فائنل کیا جائے گا اورپھرصدر جمہوریہ کو بھیج دیا جائےگا۔ واضح رہے کہ جو 13 نام وائس چانسلرعہدے کے لئے فائنل کئے گئے ہیں، اس میں کئی مسلم خواتین پروفیسربھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 28 نومبرکوشارٹ لسٹ امیدواروں کے ساتھ سرچ کمیٹی کا انٹرکشن ہوگا، اس کے بعد اسی دن ہی تین نام فائنل کئے جاسکتے ہیں۔ اب تک جو 13 نام فائنل کئے گئے ہیں، اس میں سینٹرفار انٹرڈسپنسری کے استاد پروفیسرشیرعلی، جامعہ ملیہ کے سابق رجسٹرارپروفیسرایس ایم ساجد، مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے وائس چانسلر پروفیسراخترالواسع وغیرہ کے نام سرفہرست ہیں۔
اس کے علاوہ جامعہ ملیہ کے پروفیسرمحمد شمی، ڈاکٹرحلیمہ سعدیہ، پروفیسرتسلیم فاطمہ بھی شامل ہیں۔ وہیں سری نگریونیورسٹی کے پروفیسر غلام محی الدین ڈار، آئی آئی ٹی دہلی کے پروفیسر سید مظفراشتیاق، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسرمحمد حنیف بیگ، ایسوسی ایشن انڈین یونیورسٹی کے پروفیسرفرقان قمر اور ڈاکٹرشہید جمیل اورپروفیسرنجمہ اخترکے نام بھی وائس چانسلرکے دوڑ میں ہیں۔
دوسری طرف جامعہ ملیہ اسلامیہ سے منسلک رہی شخصیات کا ماننا ہے کہ جو بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ کا وائس چانسلر بن کرآئے وہ جامعہ ملیہ اورمسلم سماج کی تعلیم کے کازکے لئے کام کرے۔