ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مقامات مقدسہ پر ایران نوازحوثی باغیوں کا ناپاک حملہ لائق صد مذمت: مولانا عبداللہ سعود سلفی

وارانسی۔ ہندوستان کی معروف سلفی دانش گاہ جامعہ سلفیہ، بنارس نے حوثی باغیوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ پربیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی ناپاک کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Oct 29, 2016 07:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مقامات مقدسہ پر ایران نوازحوثی باغیوں کا ناپاک حملہ لائق صد مذمت: مولانا عبداللہ سعود سلفی
وارانسی۔ ہندوستان کی معروف سلفی دانش گاہ جامعہ سلفیہ، بنارس نے حوثی باغیوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ پربیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی ناپاک کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

وارانسی۔ ہندوستان کی معروف سلفی دانش گاہ جامعہ سلفیہ، بنارس نے حوثی باغیوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ پربیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی ناپاک کوشش کی شدید مذمت کی ہے اور اس کوشش کو سعودی فورسیز کے ہاتھوں ناکام بنا دینے کے لئے سعودی حکومت اور اس کی طاقتور فوج کی ستائش کی ہے۔ جامعہ کے ناظم اعلیٰ مولانا عبداللہ سعود سلفی نے میڈیا کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ سعودی افواج نے اللہ کے فضل وکرم سے مقام مقدسہ سے ۶۵؍کلومیٹر دور پہلے ہی حوثیوں کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔


مولانا نے کہا کہ ہم مقامات مقدسہ اورشعائراسلامی پر ایران نوازحوثی باغیوں کے ناپاک حملہ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اس مشکل وقت میں ہم مملکت توحید سعودیہ عربیہ کے ساتھ ہیں،اسی طرح حرمین شریفین کے ہردشمن کے مقابلہ میں سعودی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کاعزم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی اورحوثی باغیوں کی سعودی عرب میں مداخلت کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔ ناظم اعلیٰ نے کہا کہ ہماری اپیل ہے کہ عالم اسلام سعودی قیادت کا ہرحال میں دفاع کرے تاکہ حرمین شریفین کے تئیں اس کی گراں قدرخدمات مستقل طور پر جاری رہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العالمین حرمین شریفین کوحاسدوں کے حسد اورمفسدین کے فساد سے محفوظ رکھے اورسعودی عرب کی مدد اوراس کی حوصلہ افزائی فرمائے۔

First published: Oct 29, 2016 07:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading