உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیرمیں آرمی یونٹ پردہشت گردانہ حملہ قابل مذمت: مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

    مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی: فائل فوٹو۔

    مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی: فائل فوٹو۔

    ناظم عمومی نے اپنے بیان میں اس سازشی اور بزدلانہ حملے میں ہلاک ہوئے بہادر فوجی جوانوں کے ورثاء اورپسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کی مذموم کوششیں ضرور ناکام ونامراد ثابت ہوں گی۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں جموں وکشمیر کے نگروٹا میں واقع فوجی کیمپ پرہوئے دہشت گردانہ حملہ کی پرزورمذمت کی ہے، فوجی جوانوں کی ہلاکت پرگہرے رنج و افسوس کا اظہارکیا ہے اورحملہ کونہایت بزدلانہ وغیرانسانی عمل اورقومی سیکورٹی اور امن کے لیے بڑا خطرہ قراردیا ہے۔ ناظم عمومی نے کہا کہ حالیہ دنوں دہشت گردوں نے یکے بعد دیگرے جس طرح فوجی کیمپوں کواپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے وہ ملک کی سیکورٹی اور حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت کوجلد ازجلد ایسے اقدامات اورتدابیرکرنی چاہئیں جن سے ہمارے قابل فخر فوجی جوانوں اورعوام کی جان ومال محفوظ رہ سکے اور دہشت گردعناصراپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں۔


      ناظم عمومی نے اپنے بیان میں اس سازشی اور بزدلانہ حملے میں ہلاک ہوئے بہادر فوجی جوانوں کے ورثاء اورپسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کی مذموم کوششیں ضرور ناکام ونامراد ثابت ہوں گی۔ان شاء اللہ۔

      First published: