Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    مسلمانوں کو عید الاضحٰی پر عیدگاہ اور مساجد میں نماز ادا کرنے اور قربانی کی اجازت دینے کا مطالبہ

    میرٹھ میں جمیعت علما ہند شہر میرٹھ کے ایک وفد نے ڈی ایم سے ملاقات کرکے عید الاضحٰی کی نماز اور قربانی کے جانوروں کے بازار کیلئے اجازت دئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی ایم کے ذریعہ مرکزی اور صوبائی حکومت کو میمورنڈم بھی پیش کیا ۔

    • Share this:
    مسلمانوں کو عید الاضحٰی پر عیدگاہ اور مساجد میں نماز ادا کرنے اور قربانی کی اجازت دینے کا مطالبہ
    مسلمانوں کو عید الاضحٰی پر عیدگاہ اور مساجد میں نماز ادا کرنے اور قربانی کی اجازت دینے کا مطالبہ

    بابا امرناتھ درشن کے لئے یاترا جولائی ماہ کے تیسرے ہفتہ سے شروع ہو رہی ہے ۔ 21 جولائی سے شروع ہو رہی یاترا کے لئے ہر روز 500 عقیدت مندوں کے قافلہ کو کووڈ 19 ٹیسٹ کے بعد روانہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اسی طرح پر عید الاضحٰی کے موقع پر بھی مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دئے جانے کا مطالبہ جمیعت علما ہند نے کیا ہے ۔ میرٹھ میں جمیعت علما ہند شہر میرٹھ کے ایک وفد نے ڈی ایم سے ملاقات کرکے عید الاضحٰی کی نماز اور قربانی کے جانوروں کے بازار کیلئے اجازت دئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی ایم کے ذریعہ مرکزی اور صوبائی حکومت کو میمورنڈم بھی پیش کیا ۔


    واضح رہے کہ اس سال عید الاضحٰی کا تہوار 31 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔ اس موقع پر قربانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا ، لیکن یو پی میں ہفتہ کے آخری دو دنوں میں مکمّل لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہے ، ایسے میں عید الاضحٰی کے موقع پر نماز اور قربانی کے اہتمام کے ساتھ ساتھ قربانی کے گوشت کی تقسیم میں بھی دشواری پیش آئے گی ۔ ان تمام پریشانیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے جمیعت علما ہند نے ضلع انتظامیہ اور حکومت سے رعایت کی اپیل کی ہے۔


    واضح رہے کہ حکومت ہند نے 21 جولائی سے شروع ہو رہی امرناتھ یاترا کیلئے یاتریوں کے قافلہ کو اجازت دی ہے ، لیکن 21 جولائی سے بابا برفانی کے درشن کیلئے جانے والے یاتریوں کی تعداد کو 500 تک محدود کر دیا گیا ہے اور ان پانچ سو یاتریوں میں انہی عقیدتمندوں کو شامل کیا جائے گا جن کا کووڈ 19 ٹیسٹ نیگیٹو ہوگا ۔ یعنی یاتریوں کی روانگی سے پہلے ان کا کویڈ 19 ٹیسٹ کیا جائے گا ۔


    اسی طرز پر جمیعت علما ہند نے بھی عیدگاہ میں نماز کیلئے ٹیسٹ کے بعد جانے کی اجازت دئے جانے اور پانچ افراد کے نماز میں شامل ہونے کی پابندی کو ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
    Published by: Imtiyaz Saqibe
    First published: Jul 15, 2020 07:48 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading