جمعیۃ علما ء ہندکی سبھی مساجد کمیٹیوں سے لاوڈ اسپیکر کے استعمال کیلئے قانونی اجازت لینے کی اپیل
طلاق ثلاثہ پر حکومت کی طرف سے قانون سازی اور یوپی میں لائوڈ اسپیکر سے متعلق جاری کردہ ہدایات سمیت کئی قومی وملی مسائل پربحث و تمحیص کے بعد اہم فیصلے کیے گئے ۔
طلاق ثلاثہ پر حکومت کی طرف سے قانون سازی اور یوپی میں لائوڈ اسپیکر سے متعلق جاری کردہ ہدایات سمیت کئی قومی وملی مسائل پربحث و تمحیص کے بعد اہم فیصلے کیے گئے ۔
نئی دہلی : جمعیۃ علما ء ہند کی قومی مجلس عاملہ کا اجلا س مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری صدر جمعیۃ علماء ہند کے ز یر صدارت آج مفتی کفایت اللہ ہال، بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوا جس میں طلاق ثلاثہ پر حکومت کی طرف سے قانون سازی اور یوپی میں لائوڈ اسپیکر سے متعلق جاری کردہ ہدایات سمیت کئی قومی وملی مسائل پربحث و تمحیص کے بعد اہم فیصلے کیے گئے ۔ مولانا محمود مدنی نے بتایا کہ آ ج کے اجلاس میں یوپی میں لائوڈ اسپیکر سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جس کے متعلق ایک تجویز میں کہا گیا ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے لائوڈاسپیکر کے استعمال سے متعلق حالیہ احکامات کے بارے میں جمعیۃ علماء ہند کا یہ اجلاس سبھی مسلمانوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مساجد کے لائوڈ اسپیکروں کی انتظامیہ سے اجازت لینے کے لیے قانونی کارروائی پوری کریں اور اگر کسی جگہ کوئی پریشانی پیش آئے تو مرکزی اور صوبائی جمعیۃ کے ذمہ داروں سے رابطہ کریں۔ ساتھ ہی ساتھ جمعیۃ علما ہند نے حکومت اترپردیش سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ میں فرقہ وارانہ تفریق نہ ہونے دیں بلکہ سبھی فرقو ں کے ساتھ انصاف کا معاملہ کرتے ہوئے یکساں طور پر قانون کا نفاذ کرے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔