اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مکہ مسجد بم دھماکہ کیس میں عدالت کے فیصلہ کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا : جمعیۃعلماء ہند

    مکہ مسجد بم دھماکہ میں 9 افراد کی موت ہوگئی تھی ۔ فائل فوٹو

    مکہ مسجد بم دھماکہ میں 9 افراد کی موت ہوگئی تھی ۔ فائل فوٹو

    جمعیۃعلماء ہند کی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی دفترمفتی کفایت اللہ میٹنگ ہال ۱بہادرشاہ ظفرمارگ نئی دہلی میں صدرمولانا سید ارشدمدنی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک کے موجودہ حالات اور دوسرے اہم مسائل پر غور خوض کیا گیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی :جمعیۃعلماء ہند کی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی دفترمفتی کفایت اللہ میٹنگ ہال ۱بہادرشاہ ظفرمارگ نئی دہلی میں صدرمولانا سید ارشدمدنی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک کے موجودہ حالات اور دوسرے اہم مسائل پر غور خوض کیا گیا۔ اجلاس کے دوران مکہ مسجد دھماکہ میں ملزمین کی رہائی پر کہا گیا کہ اس معاملہ میں بھی این آئی اے نے اپنا کردار ادانہیں کیا ۔
      مجلس عاملہ نے اتفاق رائے سے یہ تجویز منظورکی کہ این آئی اے عدالت کے فیصلہ کے خلاف اعلیٰ عدالت میں قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔تاکہ ملزمین کو کیفرکردارکو پہنچاکر انصاف کو یقینی بنایا جاسکے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں بہارکے سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بازآبادکاری کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
      اجلاس میں آسام میں شہریت سے متعلق مقدمات کی تفصیل بھی پیش کی گئی اور معاملہ کی اہمیت کے پیش نظر طے کیا گیا کہ اس کے لئے وکلاء کا ایک پینل تیارکیا جائے تاکہ عدالتوں میں ان کے مقدمات کی پیروی بہتر طریقہ سے ہوسکے۔ دریں اثناصوبہ آسام جمعیۃعلماء کے صدرمولانا مشتاق احمد عنفر کی نگرانی میں 49 وکلاء پر مشتمل ایک پینل کی تشکیل ہوچکی ہے۔
      مجلس عاملہ نے جمعیۃعلماء کے قیام کے سوسال پورے ہونے پر جشن صدسالہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ستمبر 2019 کے آخر میں نئی دہلی میں ایک بڑااجلاس منعقدہوگا جس میں جمعیۃکے آزادی سے قبل اور آزادی کے بعد کے کردار اور خدمات سے لوگوں کو نہ صرف روشناس کرایا جائے گا بلکہ آئندہ کے لئے ایک مؤثر لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا ۔
      First published: