ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اسرائیل کے صدر کی آ مد پر جمعیۃ علماء ہند و دیگر ملی تنظیموں کا جنتر منتر پراحتجاج آج

نئی دہلی۔ اسرائیل کے صدر کی آمد کے خلاف جنتر منتر پر بعد نمازجمعہ تین بجے سے شروع ہو نے والے احتجاج میں جمعیۃ علماء ہند ، جماعت اسلامی ہند سمیت کئی ملی وسماجی تنظیمیں شریک ہوں گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 18, 2016 08:35 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسرائیل کے صدر کی آ مد پر جمعیۃ علماء ہند و دیگر ملی تنظیموں کا جنتر منتر پراحتجاج آج
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی- فائل فوٹو

نئی دہلی۔ اسرائیل کے صدر کی آمد کے خلاف جنتر منتر پر بعد نمازجمعہ تین بجے سے شروع ہو نے والے احتجاج میں جمعیۃ علماء ہند ، جماعت اسلامی ہند سمیت کئی ملی وسماجی تنظیمیں شریک ہوں گی۔ اس احتجاج کی قیادت مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری صدر جمعیۃ علماء ہند فرمائیں گے ، جس میں کئی سماجی رہنما ؤ ں کی شرکت متوقع ہے ۔


صدر جمعیۃ علماء ہند نے اپنے بیان میں تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اٹھ کھڑے ہوں اور بڑی تعداد میں شریک ہوکر صدر اسرائیل کی آمد کے خلاف اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کریں ۔ انھوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند روزاول سے قبلہ اول کی حفاظت اور اسرائیل کی غاصب اور ظالم حکومت کے قیام کی مخالف رہی ہے ۔ جمعیۃ علماء نے باضابطہ ایک شعبہ مجلس تحفظ فلسطین کے نام سے قائم کیا تھا، جس کے صدر مولانا حسین احمد مدنی ؒ تھے ۔


جمعیتہ علما ء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ اس احتجاج کی تیار ی مکمل ہو گئی ہے ، ہم ایک پرامن مظاہر ہ کرکے موجودہ سرکار کو ملک کی دیرینہ پالیسی سے انحراف کی جانب توجہ دلانے کے ساتھ یہ باورکرانا چاہتے ہیں کہ ہمارا پر امن ملک ایک دہشت گرد حکومت کے سربراہ کا استقبال نہیں کرسکتا ۔

First published: Nov 18, 2016 08:35 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading