Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    اسرائیلی صدر کی آمد کے خلاف جمعیتہ علمائے ہند کا جنتر منتر پر احتجاج 18نومبر کو

    نئی دہلی ۔ جمعیۃ علماء ہند اسرائیل کے صدر رووین ریولن کی ہندستان آمد اورہندوستان کی اسرائیل کے ساتھ بڑھتی دوستی کے خلاف دیگر ملی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ دہلی کے جنتر منتر پر 18نومبربعد نماز جمعہ عوامی احتجاج کرے گی۔

    • Pradesh18
    • Last Updated: Nov 16, 2016 07:04 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    اسرائیلی صدر کی آمد کے خلاف جمعیتہ علمائے ہند کا جنتر منتر پر احتجاج 18نومبر کو
    مولانا محمود مدنی: فائل فوٹو

    نئی دہلی ۔ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ اسرائیل کے صدر رووین ریولن کی ہندستان آمد اورہندوستان کی اسرائیل کے ساتھ بڑھتی  دوستی کے خلاف جمعیتہ علمائے ہند دیگر ملی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ دہلی کے جنتر منتر پر 18نومبربعد نماز جمعہ عوامی احتجاج کرے گی۔ مولانا مدنی نے کہا کہ’’ ملک کے انصاف پسند افراد مرکزی سرکار کے بدلتے رویے سے ناراض ہیں‘‘۔ملک کی قومی اور بین الاقوامی تنظیمیں اور سو بااثر شخصیات جن کی اکثریت برادران وطن پر مشتمل ہے ، اپنا احتجاجی بیان جاری کرچکی ہیں۔ مگر اس سے بے پروا ہو کر ہماری سرکار ایک ایسی طاقت سے اپنے تعلقات میں اضافے پر مصر ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اسرائیل کی شبیہ مبینہ طور پرغاصب اور ظالم حکومت کی ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وہ68 برسوں میں کبھی اپنے ظلم پر شرمندہ نہیں ہوئی ، بلکہ حال میں اس نے اذان پر پابندی لگا کر اپنے اسلام مخالف کردار کو مزید ظاہر کردیا ہے ۔


    انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ فلسطینی کاز کی حمایت کرتا رہا ہے اور فلسطین کے ساتھ ہمارے ملک کی قدیم دوستی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عرصہ دراز تک اسرائیل کے ساتھ ہندوستان کے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوئے تھے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ مرکزی سرکار کے بدلتے رویے اور ملک کی انسانیت دوست روایت سے انحراف پراب خاموش نہیں رہا جاسکتا ہے ، اس لیے جمعیۃ علماء ہند تمام انصاف دوست افراد خصوصا دہلی کے باشندو ں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شرکت کو اپنا دینی و اخلاقی فریضہ سمجھیں اوردیگر انصاف پسندوں کے سا تھ آواز میں آواز ملا کر پر امن طریقے سے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کریں۔ انھوں نے اس جانب توجہ دلائی کہ شرکت کرنے والے افراد نماز جمعہ مسجد عبدالنبی صدر دفتر جمعیۃ علماء ہند۔آئی ٹی او میں ادا کرنے کی کوشش کریں ، نماز کے فورا بعدوہاں سے جنتر منتر کا رخ کیا جائے گا۔ تاہم لوگ دوسرے طریقے سے بھی جنتر منتر پہنچ سکتے ہیں ۔ مولانا مدنی نے جمعیۃ علماء ہند کے کارکنان کو خاص طور سے تلقین کی کہ وہ اس کی تیاری میں فوری طور سے لگ جائیں اور وقت پر پہنچنے کی کوشش کریں ۔


    مولانا مدنی نے واضح کیا کہ ہمارا احتجاج ماضی کی طرح پرامن وموثر ہو گا ۔ ہمارا مقصد غافل سرکار کو بیدار کرنا اور ملک کی قدیم روایت کی بحالی ہے، جس کے لیے ہم ہر ممکن جد وجہد کرنے کو تیار ہیں۔

    First published: Nov 16, 2016 07:03 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading