ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں 15 سالہ جہانگیر احمد زخمی: ویڈیو

ضلع پونچھ کے شاہ پور سیکٹر میں کل پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں پندرہ سال کا جہانگیر احمد زخمی ہوگیا۔ اُسے کل دیر رات پونچھ شہر کے راجا سُکھ دیو سنگھ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کا عالاج و معالجہ جاری ہے ۔

  • Share this:

جموں۔کشمیر: پاکستان اپنے ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے۔ مسلسل پاکستان کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بتادیں کہ ضلع پونچھ کے شاہ پور سیکٹر میں کل پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں پندرہ سال کا جہانگیر احمد زخمی ہوگیا۔ اُسے کل دیر رات پونچھ شہر کے راجا سُکھ دیو سنگھ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کا عالاج و معالجہ جاری ہے ۔ اُس کا پیر زخمی ہوگیا ہے۔  مسلسل گولہ باری کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک جہانگیر کو اسپتال منتقل نہیں کیا جاسکا۔ جہانگیر کے والد محمد کبیر نے بتایا کہ کل صبح سے ہی شاہ پور سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے گولہ باری کی جارہی تھی ۔


شام تقریباً چھ بجے جہانگیر زخمی ہوگیا تھا۔ پاکستانی فوج کی ناپاک حرکات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ضلع پونچھ کے ہی مینڈھر سب ڈیویژن میں پاکستان نے ہندوستانی فوجیوں کی چوکیوں کے ساتھ رہائشی علاقوں کو کل رات نشانہ بنایا۔۔اس علاقے میں گولہ باری کا سلسلہ آج صبح چار بجے تک چلتا رہا۔


ہندوستانی فوج کی طرف سے زبردست جوابی کاروائی کی گئی۔۔جس کے ایکس کلو زیو ویژولس نیوز ایٹین اُردو کے پاس موجود ہیں ۔ پاکستانی دراندازوں کو سرحد پار کرانے کے لیے ایسی حرکات انجام دے رہا ہے۔ کل پاکستان نے شاہ پور ، کیرنی ، قصبہ اور بالوکوٹ سیکٹروں میں بلا اشتعال شلباری کی۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jan 12, 2021 02:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading