اپنا ضلع منتخب کریں۔

    حزب المجاہدین سے وابستہ دو بالائی ورکر گرفتار، بڑی کاروائی کو انجام دینے کی فراق میں تھے

    جموں و کشمیر

    جموں و کشمیر

    جموں۔کشمیر (jammu and kashmir) کے کپواڑہ (Kupwara) ضلع میں فوج اور پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ بتادیں کہ پولیس نے حزب المجاہدین (Hizbul Mujahideen) سے وابستہ دو بلائی ورکر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    • Share this:
    جموں۔کشمیر (jammu and kashmir) کے کپواڑہ (Kupwara) ضلع میں فوج اور پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے پولیس نے دو بلائی ورکر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بتادیں کہ حزب المجاہدین (Hizbul Mujahideen) سے وابستہ یہ دو بالائی ورکر بڈگام سے کپواڑہ میں تخریبی کارروائی انجام دینے کی فراق میں تھے۔ تاہم پولس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی۔ پولس اور فوج نے ضلع کے تمام پولس۔ فوجی ناکوں پر چوکسی بڑھا دی اور ہر آنے ۔ جانے والے شخص پر نظر رکھی گئی۔ وہیں تمام گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی گئ اور تلاشی کاروائی کے دوران دونوں افردا کو دھر دبوچ لیا گیا۔
    ادھر لولاب میں کچھ روز قبل اس طرح کی ایک کاروائی میں لشکر طیبہ سے وابسطہ ایک بلائی ورکر کو اسلحہ سیمت گرفتار کیا گیا اور وہ بھی بھی ملیٹنٹ صفوں میں شامل ہوکر مزید نواجون کو ملیٹنٹ صفوں میں شامل کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔اسے بھی پولس نے ناکام بنا دیا۔
    ادھر ہندواڑہ پولس نے بھی میلیٹ سرگرمیوں میں ملوث نصف درجن بالائی ورکر گرفتار کیے ۔ اتنا ہی نہیں کپواڑہ اور ہندوارہ پولس نے لائن آف کنٹرول کرناہ سیکٹر میں بھی ملیٹنٹوں کو سپلائی کیے جانے والے کروڑوں روپئے کی کرنسی ضبط کی۔ ان کے قبضے سے منشیات کی باری کھیپ ضبط کی گئی۔ پولس ترجمان کے مطابق یہ بلائی ورکرو نوجوانوں کو پیسوں کی لالچ دیکر ملیٹنٹ سرگرمیوں میں دھکیلنے کی کوشش کررہے تھے اور یہ تربیت انہیں پاکستان میں بھیٹے آقا دے رہے تھے۔

    تاہم پولس ترجمان کے مطابق پاکستان کے کسی بھی منصوبہ کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا اور ملیٹنٹ سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔ ایس ایس پی کپواڑہ اور ہندواڑہ نے پڑھے لکھے نوجوان سے اپیل کی ہے کہ وہ ملیٹنٹ سرگرمیوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں اور اپنے بہتر مستبقل کی طرف توجہ دیں۔ ہندستان کے بہترین شہری بن کر رہیں اور اپنے روشن مستبقل کی تلاش کریں تاکہ آنے والے وقت میں قوم آپ پر فخر کرے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: