ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: ملیٹنٹوں کے حملے میں زخمی ہوا سابق ملی ٹنٹ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا، علاقے میں غم کا ماحول

ملیٹنٹوں کے حملے میں جموں۔کشمیر (jammu and kashmir) کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے کا تنویر احمد صوفی بارہ روز کے بعد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔ ملی ٹنٹوں کو ترک کرکے اصل ادارے میں شامل ہوئے تنویر کو 15 اکتوبر کی شام کو اُس وقت گولی ماری تھی۔ جب وہ مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر نکل رہا تھا ۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر: ملیٹنٹوں کے حملے میں زخمی ہوا سابق ملی ٹنٹ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا، علاقے میں غم کا ماحول
بتادیں کہ تنویر احمد کے پیٹ (abdomen) میں گولی لگی تھی

جموں۔کشمیر:  ملیٹنٹوں کے حملے میں جموں۔کشمیر  (jammu and kashmir) کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے کا تنویر احمد صوفی بارہ روز کے بعد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔ ملی ٹنٹوں کو ترک کرکے اصل ادارے میں شامل ہوئے  تنویر کو  15  اکتوبر کی شام کو اُس وقت گولی ماری تھی۔ جب وہ مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر نکل رہا تھا ۔ موقع پر موجود افراد نے تنویر کو کاکہ پورہ کے نزدیکی اسپتال میں داخل کیا ۔ جہاں سے ابتداہی طبی سہولیات فراہم کرنے کے بعد اُسے مزید علاج معالجہ کے لیے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس  اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔


بتادیں کہ تنویر  احمد  کے  پیٹ (abdomen) میں گولی لگی تھی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق گولی لگنے سے اُس کے جگر (liver) اور ایک گُردے میں زخم ہو گیا تھا ۔ ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں اس کی سرجری بھی عمل میں لائی گئی۔ وہیں ڈاکٹروں نے بھی  اُسے بچانے کی کافی کوشش کی تھی ۔ تاہم  آج صبح سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں تنویر نے دم توڈ دیا ۔ کووڈ 19 کے سبب لاش کا کورونا وائرس ٹیسٹ  (coronavirus test) کیا گیا جوکہ کورونا پازیٹو (Coronavirus Positive)  آیا ہے ۔ تنویر کی ہلاکت سے اہل خانہ کے علاوہ پورا علاقے میں غم کا ماحول ہے ۔


تنویر احمد  نے سال 2017 میں ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ کُچھ ماہ ہی سرگرم  رہنے کے بعد اُس نے ملیٹنسی کو خیرباد کیا تھا اور اصل دارے میں شامل ہوا تھا ۔ تنویر احمد  نے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ میں جموں کشمیر بینک کے نزدیک ایک چھوٹا سا ٹی اسٹال قائم کیا تھا جس سے وہ اپنے کُنبے کا پیٹ پال رہا تھا ۔ تنویر  اپنے پیچھے بیوہ اور دو کمسن بیٹیاں چھوڑ گیا ہے ۔

Published by: sana Naeem
First published: Oct 25, 2020 05:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading