ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: ایوشمان بھارت اسکیم کے متعلق ایک روزہ جانکاری کیمپ کا انعقاد

حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ہیلتھ اسکیم (health scheme) ایوشمان بھارت (Ayushman_Bharat) پورے جموں و کشمیر کے باشندوں کے لیے نافذ کی گئی ہے۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر: ایوشمان بھارت اسکیم کے متعلق ایک روزہ جانکاری کیمپ کا انعقاد
حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ہیلتھ اسکیم (health scheme) ایوشمان بھارت (Ayushman_Bharat) پورے جموں و کشمیر کے باشندوں کے لیے نافذ کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ہیلتھ اسکیم (health scheme) ایوشمان بھارت (Ayushman_Bharat) پورے جموں و کشمیر کے باشندوں کے لیے نافذ کی گئی ہے۔ جہاں پوری یوٹی جموں و کشمیر (jammu and kashmir) کے باشندے اس اسکیم کے تحت اپنا اندراج کرا رہے ہیں ۔ وہیں کچھ دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کو ابھی اس اسکیم کے تعلق سے کوئی جانکاری نہیں ہے ۔

دور دراز علاقے کے لوگوں تک اس اسکیم (scheme) کے فوائد پہنچانے کی غرض سے چیف میڈیکل افسر شوپیاں (Shopian) نے آج جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے دور افتادہ علاقے کیلر میں مختلف علاقوں سے آئی ہوئی عائشہ ورکرز کے لیے ایشومان بھارت پردھان منتری جن اروگی یوجنا اور جموں و کشمیر (jammu and kashmir) ہیلتھ کیئر اسکیم (health care scheme) کے تعلق سے ایک روزہ جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا تاکہ عام لوگوں کو اس اسکیم (scheme) کے بارے میں معلومات مل سکے ۔


واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی عوام کے لئے حکومت کی طرف سے ایک اسکیم (ایوشمان بھارت یا پردھان منتری جن آروگئے یوجنا) (Ayushman_Bharat) کے نام سے چلائی جارہی ہیں تاکہ بر وقت عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکے ۔ اگرچہ پہلے اس اسکیم کا فائدہ مخصوص ضمرے کے لوگ اٹھا رہے تھے تاہم اب حکومت نے جموں وکشمیر کے پورے عوام کے لیے نافذ کیا ہے ۔

SCHEDULE TIME TABLE:

اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر کامن سروسز سینئر (سی ایس سی ) شوپیاں پیر زادہ طفیل (District manager (CSC) Shopian Peerzada Tufail) نے عام لوگوں کو اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کی گزارش کی اور بتایا کہ اس اسکیم (scheme) کے اندراج کے لیے صرف آدھار کارڈ اور راشن کارڈ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا ضلع شوپیاں (Shopian) کے لوگ کسی بھی نزدیکی کامن سروسز سینٹر میں جاکر اپنا اندراج کرا سکتے ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 23, 2020 07:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading