جموں کشمیر:- مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کی سب سے بڑی صنعت یعنی سیاحتی صنعت کو مزید وصعت و فروغ دینے کی غرض سے مرکزی وزارت براث سیاحت 11 اپریل 2021 سے جموں کشمیر کی سرمائی راجدھانی سرینگر میں سہہ روزہ پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔ " جنت میں ایک اور دن" کے نام سے منسوب اس اہم ترین پروگرام میں کا مقصد کشمیر میں ٹورازم پوٹینشل کو بروئے کار لانے اور اس سمت میں موزون اقدامات و پلاننگ وضع کرنا ہے۔ اس دوران 13 اپریل کو ایک گالف ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد عمل میں لایا جا رہا پے۔
عالمی شہرت یافتہ رائل اسپرنگس گالف کورس میں منعقد ہونے والے اس گالف ٹورنامنٹ میں 50 نامی گالفرس کی شرکت متوقع ہے۔ ان گالفرس میں بین الاقوامی سابق کرکٹر کپل دیو Kapil Dev اور اجے جڈیجا بھی شامل ہونگے۔ ڈائرث ٹورازم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے نیوز 18 اُردو سے بات کرتے ہوث کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں جموں کشمیر کے 20 معروف گالفرس کے علاؤہ یو ٹی سے باہر کے 30 گالفرس کی شرکت متوقع ہے جن میں سابق کرکٹر کپل دیو اور اجے جڈیجا کے علاوہ مختلف ممالک کے 6 سفارتکار بھی شامل ہیں۔
ایتو نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد الیٹ ٹورسٹس کو وادی کی سیاحت کی طرف راغب کرنا ہے۔ جسے یقینی طور پر ہائ اینڈ ٹورازم کو فروغ ملنے کے قوی امکانات پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ملک کے لگ بھگ 40 ٹور اینڈ ٹراول آپریٹرز یہاں کے مقامی ٹور آپریٹرز سے ملاقی ہونگے تاکہ کشمیر میں موجود سیاحتی مادے کو بروئے کار لایا جا سکے۔ اسکے علاوہ 12 اپریل کو سرینگر کے ایس کے آئ سی سی میں بھی ایک تکنیکی سیشن کا اہتمام ہوگام اس دوران روایتی سیاحت کے ساتھ ساتھ دیگر امکانات پر بھی متعلقین کے مابین تںادلہ خیال ہوگام ڈائرکٹر ٹورازم کشمیر، ڈاکٹر جی این ایتو کے مطابق اس دوران جموں کشمیر میں فلم شوٹنگ، ایڈونچر ٹورازم ، کلچرل ٹورازم اور ایتھنک فوڈ جیسے سیکٹروں پر خصوصی دھیان دیا جاۓ گا۔ سیشن کے دوث اس سیکٹر میں موجود پوٹنشل کو بروئے کار لانے کےلئے لاحیہ عمل مرتب کیا جاۓ گا۔
واضح رہے کہ مرکزی اور یو ٹی کی وزارت سیاحت جموں کشمیر میں سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کےلئے پہلے ہی کئ پروگراموں کو عملا رہی ہے ۔ جسمیں ٹولپ فیسٹیول جیسے پروگٹ قابل ذکر ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔