اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد گرفتار لیڈروں کو 18 مہیںے کے اندر رہا کریں گے : جتیندر سنگھ

    آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد گرفتار لیڈروں کو 18 مہیںے کے اندر رہا کریں گے : جتیندر سنگھ

    آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد گرفتار لیڈروں کو 18 مہیںے کے اندر رہا کریں گے : جتیندر سنگھ

    گرفتار کئےگئے لیڈروں کی رہائی کے سوال پر مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان سبھی لوگوں کو 18 مہینوں کے اندر رہا کردیا جائے گا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے کئی علاحدگی پسند لیڈروں اور مقامی لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ گرفتار کئےگئے لیڈروں کی رہائی کے سوال پر مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان سبھی لوگوں کو 18 مہینوں کے اندر رہا کردیا جائے گا ۔

      دراصل مرکزی وزیر مملکت نے جموں و کشمیر کے لیڈروں کو رہا کرنے کے بیان کے ذریعہ 1975 میں نافذ ہوئی ایمرجنسی کی طرف اشارہ کیا تھا ، جب اپوزیشن لیڈروں کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا ۔ جموں و کشمیر سے گرفتار کئے گئے لیڈروں کو لے کر پہلی مرتبہ کسی وزیر نے بیان دیا ہے ۔ اسی طرح مرکز کے زیر انتظام علاقہ کو ریاست بنانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں 72 سال نہیں لگنے دیا جائے گا ۔ حالات معمول پر آتے ہی ریاست کی صورتحال بحال کردی جائے گی ۔

      Jammu and Kashmir, article-370, separatist leader, Jitendra Singh, emergency, release, union territory

      جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے ویسے ہی جموں و کشمیر میں ریاست کا درجہ بحال کردیا جائے گا ۔ ان سے جب آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر میں دیگر ریاستوں سے آنے والے لوگوں کو نوکری دئے جانے کی خبروں پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام خطہ کی نوکری کو لے کر اپنی پالیسی ہوتی ہے ، جموں و کشمیر میں بھی انہیں پالیسی پر عمل کیا جائے گا ۔  انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے اس قدم سے واضح ہوگیا ہے کہ ملک مخالف اور علاحدگی پسندانہ سرگرمیوں کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔
      First published: