ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر کے کئی اضلاع میں پھر سے لاک ڈاؤن، کووڈ19 کے بڑھتے معاملات اور اموات کے مدنظر کاروائی

وادی کشمیر ک کنٹینمنٹ زون علاقوں میںیہ پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور ان علاقوں سے ضروری خدمات پر تعینات لوگوں کے سوا کسی کو بھی اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • Share this:
کشمیر کے کئی اضلاع میں پھر سے لاک ڈاؤن، کووڈ19 کے بڑھتے معاملات اور اموات کے مدنظر کاروائی
وادی کشمیر میں کووڈ19 کے تیزی سے بڑھ ر ہے معاملوں اور اموات کے پیش نظر پھر سے لاک ڈاؤن

23سرینگر: وادی کشمیر میں کووڈ19 کے تیزی سے بڑھ ر ہے معاملوں اور اموات کے درمیان آخر کار سرینگر ضلع انتظامیہ نے بھی سخت تحدیدات عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ پابندیاں اٹھاسی کنٹینمنٹ زون میں عائد کردی گئی ہیں اور ان علاقوں سے ضروری خدمات پر تعینات لوگوں کے سوا کسی کو بھی اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد چودھری نے بتایا کہ ان علاقوں کی نشاندھی حال ہی میں نئے معاملات اور اموات کی بنا پر کی گئی ہے اور یہاں پر طبی ٹیموں کو جانچ اور کووڈ19 مثبت لوگوں کے روابط میں آئے لوگوں کی کھوج اور جانچ کے لیے تعینات کیا جارہا ہے۔

اسی دوران عوام کی طرف سے ہدایات کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایک طرف جہاں لوگوں میں کووڈ19 سے متعلق جانکاری کی مہم تیز کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ وہیں فیس پر ماسک نہ لگانے پر ایک ہزار روپیہ جرمانہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر میں گزشتہ دو ہفتے سے ماہرین کووڈ19 کے بڑھتے معاملات اور اموات کس کو لیکر لاک ڈاؤن کی مانگ کررہے تھے۔ اس مطالبہ میں طبی ماہرین کے ساتھ تاجر تنظیمیں بھی شامل تھیں۔

ادھر ضلع بارہمولہ ،اننت ناگ اور کپواڑہ میں پہلے ہی کچھ دنوں کے لیے بازار اور کچھ علاقے بند کردیے گئے ہیں۔جموں کشمیر میں آج بھی 357 نئے کویڈ19 کے معاملے درج کئے گئے اور 11 اموات ہوئیں جن میں سے دس کشمیر وادی میں ہوئی۔ کشمیر کے سب سے بڑے طبی ادارے اسکمز سرینگر میں سب سے زیادہ چھ اموات درج کی گئیں۔

جولائی کے بارہ دنوں میں جموں کشمیر میں 79 اموات ہوئی اور ماہرین کے مطابق اب زیادہ بیمار لوگ اسپتال پہنچ رہیے ہیں جو داخلہ کے چوبیس سی اڑتالیس گھنٹوں میں ہی فوت ہورہے ہیں۔ آج ہوئی اموات میں ایک گیارہ دن کا نو زاید بچہ بھی شامل رہا۔ادھر جموں کشمیر میں میں کویڈ19 کے کل معاملوں کی کل تعداد ساڑھے دس ہزار پار کر گئی۔ سب سے زیادہ کووڈ19 معاملے سرینگر ضلع میں پائے گئے۔ سرینگر کے کل 1708 معاملوں میں ایک ہزار ایک سو انتالیس ایکٹو ہیں۔ سرینگر میں کل 44 اموات ہوئی ہیں۔


واضح رہے کہ کشمیر میں حال ہی میں پارک اور باغات بھی کھول دییے گئے جس پر کئی لوگ نکتہ چینی کردہیے ہیں لیکن کئی عام لوگ بھی ماسک اور دیگر ہدایات پر عمل نہیں کررہے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 12, 2020 11:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading