جموں و کشمیر میں دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر نوجوان کا اغوا کرلیا ہے۔ مغویہ نوجوان کا نام سہیل احمد بتایا جارہا ہے۔ دہشت گردوں نے نوجوان کا اغوا شوپیاں کے میمندر علاقہ سے کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں اغوا کی یہ آٹھویں واردات ہے۔ 8 میں سے پانچ نوجوانوں کو دہشت گردوں نے رہا کردیا جبکہ دو نوجوانوں کا قتل کردیا تھا ۔
اس سے پہلے شوپیاں میں ہی ہفتہ کو دہشت گردوں نے تین نوجوانوں کا اغوا کرلیا تھا ۔ علاوہ ازیں پلوامہ میں بھی حال ہی میں دہشت گردوں نے ایک نوجوان کا قتل کردیا تھا ، جس کے بعد نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبد اللہ نے واقعہ کو انتہائی تکلیف دہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی حرکتوں کو کسی طرح سے صحیح نہیں کہا جاسکتا ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔