ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: لشکر طیبہ سے وابستہ نوجوان گرفتار: پولیس کا دعویٰ

شمالی کشمیر کے پٹن میں ایس او جی، انتیس آر آر سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی میں لشکر طیبہ کےساجد فاروق ڈار نامی ایک ملی ٹینٹ کو گرفتار کیا گیا۔ ملی ٹینٹ کا تعلق ضلع بانڈی پورہ کے گنڈ پرنگ مدون حاجن سے ہے۔ ساجد کو اندرگام پٹن میں قائم ریلوے کے نزدیک گرفتار کیاگیا۔ اس کے قبضے سے ایک گرینڈ بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے اس معاملے پرایک ایف آئی آر درج کی ہے۔

  • Share this:

شمالی کشمیر کے پٹن میں ایس او جی، انتیس آر آر سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی میں لشکر طیبہ کےساجد فاروق ڈار نامی ایک ملی ٹینٹ کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گرد کا تعلق ضلع بانڈی پورہ کے گنڈ پرنگ مدون حاجن سے ہے۔ ساجد کو اندرگام پٹن میں قائم ریلوے کے نزدیک گرفتار کیاگیا۔ اس کے قبضے سے ایک گرینڈ بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے اس معاملے پرایک ایف آئی آر درج کی ہے۔

جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے لشکر طیبہ نامی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ایک نوجوان کو منگل کی صبح بارہمولہ کے پٹن علاقے سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں کشمیر پولیس کی ایک پارٹی نے منگل کی صبح شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اندر گام پٹن علاقے میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔

گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت ساجد فاروق ڈار ولد فاروق احمد ڈار ساکن گنڈ پرانگ مدون ضلع بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ ادھر جموں کشمیر پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر متذکرہ گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اندر گام پٹن علاقے سے ایک آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت 19 سالہ ساجد فاروق ڈار عرف عدنان ولد فاروق احمد ڈار ساکن گنڈ پرانگ مدون بانڈی پورہ کے بطور کی ہے۔

First published: Jan 28, 2020 03:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading