ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بارہمولہ میں فوجی اہلکار نے اپنی ہی رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں قائم ایک فوجی کیمپ میں ایک فوجی اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر کیا

  • Share this:
بارہمولہ میں فوجی اہلکار نے اپنی ہی رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا
علامتی تصویر

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں قائم ایک فوجی کیمپ میں ایک فوجی اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر کیا۔ یو این آئی کی خبر کے مطابق بارہمولہ میں 46 آرآر کے کیمپ میں ایک فوجی اہلکار نے ہفتہ کے روز اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی تمام کی۔

مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت لانس نائیک ہیمنت کمار پانڈے کمار کے بطور ہوئی ہے۔ ایک افسر نے بتایا کہ ہیمنت کمار کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہوں نے یہ انتہائی قدم کس مجبوری کے تحت ا ٹھایا۔

قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود وادی میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے نے گذشتہ ہفتے راج سبھا میں فوجی جوانوں کی طرف سے خودکشیاں کرنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018 کے دوران 80 فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ ہوائی فوج میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔

انہوں نے کہا کہ سال 2017 میں 75 فوجی اہلکاروں کے بارے میں شک کیا جاتا ہے کہ انہوں نے خود کشی کی ہے جبکہ سال 2016 میں 104 فوجی اہلکاروں کی موت خودکشی کرنے سے واقع ہوئی ہے۔


 
First published: Jan 26, 2019 09:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading