ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

محبوبہ مفتی پر"نازیبا الفاظ" استعمال کرنے پر بی جے پی لیڈر کے بھائی کے خلاف ایف آئی آر درج

بی جے پی لیڈر لال سنگھ کے بھائی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس میں جموں وکشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف یہاں ایک ریلی میں ان کا بھائی نازیبا الفاظ کا استعمال کررہا ہے۔ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

  • Share this:
محبوبہ مفتی پر
جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی: فائل فوٹو

سری نگر: بی جے پی لیڈر لال سنگھ کے بھائی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس میں جموں وکشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف یہاں ایک ریلی میں ان کا بھائی نازیبا الفاظ کا استعمال کررہا ہے۔ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔


کٹھوعہ کے سینئر پولیس انسپکٹر شری دھر پاٹل نے کہا کہ سنگھ کے بھائی کے خلاف رنبیر آئی پی سی کی دفعہ 509 (خاتون کے کردار پر چھینٹہ کشی جیسے الفاظ، اشارہ یا کام) اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 (اے) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔


ریاست کے سابق وزیر لال سنگھ نے کٹھوعہ اجتماعی عصمت دری معاملے کے ملزمان کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کی حمایت کی تھی۔ 8 سالہ بچی سے جنوری میں اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی اور پھر اس کا قتل کردیا گیا تھا۔


 
چھبیس سیکنڈ کا یہ ویڈیو کلپ مبینہ طور پر ڈوگری سوابھیمان ریلی کے دوران بنائی گئی۔ اس میں لال سنگھ کا چھوٹا بھائی چودھری راجندر سنگھ ایک گاڑی پر بیٹھا ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کررہا ہے۔ ویڈیو میں ریلی میں چل رہے لوگ تالیاں بجاتے نظر آرہے ہیں۔

جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن پارٹی نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ نے تصویر پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے بی جے پی لیڈر کے بھائی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا  کہ یہ محبوبہ مفتی کے خلاف پوری طرح ناقابل قبول زبان ہے اور قابل مذمت ہے۔ جموں وکشمیر پولیس سے گزارش ہے کہ گالی گلوچ کرن ےوالے اس شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

First published: May 21, 2018 11:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading