உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیربی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ واسمبلی کا کیر الہ سیلاب متاثرین کو ایک ماہ تنخواہ دینے کا اعلان

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    تمام ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل اے اورایم ایل سی کیرالہ سیلاب کے لئے وزیراعظم فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دیں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      جموں،21اگست: بھارتیہ جنتا پارٹی  (بی جے پی ) سے وابستہ4 اراکین پارلیمان ،26 ممبران اسمبلی اور11 ممبران قانون ساز کونسل نے اپنے ایک ماہ کی تنخواہ کیرالہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیاہے۔
      یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے ریاستی صدر رویندررینا، رکن پارلیمان جگل کشورشرما، سابق نائب وزیراعلیٰ کویندر گپتا، ایم ایل اے راجیش گپتا، بریگیڈئر انل گپتا اور سینئرلیڈر ایڈوکیٹ للت موزہ نے اعلان کیا۔ 


      انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاستی اکائی نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی سے وابستہ 4 ممبران پارلیمنٹ،26 ممبران اسمبلی اور11ممبران قانون ساز کونسل اپنی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ کیرالہ سیلاب متاثرین کے لئےعطیہ کریں گے۔
      رویندر رینا نے کہاکہ کیرالہ اس وقت سنگین آفات سماوی کی تباہی سے گذر رہا ہے، جس میں سینکڑوں لوگوں کی اموات ہوگئی ہے، لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں اور اربوں کھربوں روپے کی عوامی ونجی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔


      انہوں نے کہاکہ نریندر مودی قیاد ت والی حکومت کیرالہ متاثرین کے لئے بے لوث خدمات انجام دے رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیاکہ بی جے پی ریاستی اکائی 500 پارٹی رضاکاروں کوکیرالہ روانہ کرے گی۔ رویندر رینا نےعوام سے اپیل کی کہ وہ بھی سیلاب متاثرین کی بھر پورمدد کریں۔
      First published: