ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: کلگام سیکٹرمیں ملیٹنٹوں اور سکیورٹی فورسزکے درمیان انکاؤنٹر، 2 ملیٹنٹ ہلاک

جانکاری کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دو ملیٹنٹ کو مار گرایا ہے۔ ابھی بھی کئی ملیٹنٹ ایک گھر میں چھپے ہوئے ہیں اور فائرنگ جاری ہے۔ فائرنگ کی آواز سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ گھر میں ابھی بھی دو سے تین ملیٹنٹ ہوسکتے ہیں۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر: کلگام سیکٹرمیں ملیٹنٹوں اور سکیورٹی فورسزکے درمیان انکاؤنٹر، 2 ملیٹنٹ ہلاک
علامتی تصویر

سرینگر: جموں۔کشمیر میں کلگام سیکٹر کے من گوری علاقے میں ہندستانی سکیورٹی فورسز اور ملیٹنٹوں کے درمیان انکاؤنٹر کی خبر ہے۔ ابھی تک کی جانکاری کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دو ملیٹنٹ کو مار گرایا ہے۔ ابھی بھی کئی ملیٹنٹ ایک گھر میں چھپے ہوئے ہیں اور فائرنگ جاری ہے۔ فائرنگ کی آواز سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ گھر میں ابھی بھی دو سے تین ملیٹنٹ ہوسکتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔


ہندستانی سکیورٹی فورسز کو خفیہ جانکاری ملی تھی کہ کشمیر کے کلگام سیکٹر کے منگوری علاقے میں کچھ ملیٹنٹ چھپے ہوئے ہیں۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے میں تلاشی مہم چلائی۔ خود کو گھرتا ہوا دیکھ کر ملیتنٹوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ فوج کے جوانوں نے بھی فائرنگ کی۔ کافی دیر چلے انکاؤنٹر میں 2 ملیٹنٹوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

ابھی تک کی جانکاری کے مطابق علاقے میں ابھی بھی ملیٹنٹ چھپے ہوئے ہیں اور مسلسل فائرنگ کررہے ہیں۔ فوج کےذرائر کے مطابق ابھی بھی دو سے تین ملیٹنٹوں کا علاقے میں چھپے ہونے کا اندیشہ ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے اور انکاؤنٹر جاری ہے۔

First published: Apr 04, 2020 07:15 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading