ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کشمیر میں دراندازی کی کوشش کر رہے پانچ دہشت گردوں کو ہندوستانی فوج نے مار گرایا

کشمیر میں فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آل آؤٹ جاری ہے۔ کشمیر کے ماچھل سیکٹر میں پیر کو فوج نے پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا۔

  • Share this:
کشمیر میں دراندازی کی کوشش کر رہے پانچ دہشت گردوں کو ہندوستانی فوج نے مار گرایا
محبوبہ مفتی کی حراست تین ماہ کے لئے بڑھادی گئی

سری نگر : کشمیر میں فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آل آؤٹ جاری ہے۔ کشمیر کے ماچھل سیکٹر میں پیر کو فوج نے پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا۔ سبھی دہشت گرد دراندازی کرنے کی کوشش میں تھے۔بتایا جا رہا کہ دہشت گرد سرحد پار کر کے آئے تھے اور کشمیر میں دراندازی کر رہے تھے، تبھی فوج نے دہشت گردوں کو گھیر کر مار گرایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کشمیر میں فوج دہشت گردوں کے خلاف مسلسل آپریشن چلا رہی ہے۔ حال ہی میں فوج نے لشکر کے کمانڈر ابو دجانہ کو مار گرایا تھا۔ اتوار کو دیر رات بھی پلوامہ کے سبورا میں سکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا تھا۔

First published: Aug 07, 2017 08:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading