ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے پہلے مرحلے کے لیے پُرامن طریقے ہوئی ووٹنگ

جموں کشمیر میں آج ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ مجموعی طور پر پُر امن طریقے سے منعقد ہوئی۔ پہلے مرحلے کے تحت تینتالیس حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے ۔ دو سو چھیانوے اُمیدواروں کی قسمت بیلٹ باکس میں بند ہوگئی۔ پولنگ کو لیکر ووٹروں میں کافی جوش وخروش دیکھا گیا۔

  • Share this:

جموں کشمیر میں آج ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ مجموعی طور پر پُر امن طریقے سے منعقد ہوئی۔ پہلے مرحلے کے تحت تینتالیس حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے ۔ دو سو چھیانوے اُمیدواروں کی قسمت بیلٹ باکس میں بند ہوگئی۔ پولنگ کو لیکر ووٹروں میں کافی جوش وخروش دیکھا گیا۔ نوجوان ووٹر،جہاں اس انتخابی عمل میں پیش پیش رہے تو ضعیف اور خواتین ووٹروں نے بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ شدید ٹھنڈ کے باوجود ووٹروں کی خاصی تعداد پولنگ مراکز کے باہر دیکھی گئی۔ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور دوپہر دو بجے مکمل ہوئی ۔ ابھی تک فائنل رپورٹ نہیں آئی ہے البتہ ایک بجے تک ہونے والی پولنگ کی رپورٹ آئی ہے ۔ ایک بجے تک جموں کشمیر میں انتالیس اعشاریہ چھ نو سات چھ فیصد ووٹنگ ہوئی ۔ جموں کشمیر میں آٹھ مراحل میں ڈی ڈی سی انتخابات ہونے ہیں۔ڈی ڈی سی چناؤ میں گپکار ایلائنس، بی جے پی اور اپنی پارٹی کے بیچ سہ طرفہ مقابلہ ہے۔وہیں چورانوے حلقوں پرمشتمل پنچائتی ضمنی انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کے تحت دو سو اناسی اُمیدوار میدان میں تھے۔۔۔


جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ پُرامن طریقے سے جاری ہے۔پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے اب تقریبًا ایک گھنٹے کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ووٹروں میں ڈی ڈی چناؤ کو لے کر کافی جوش وخروش دیکھنے کو ملا۔پولنگ مراکز پر ووٹروں کی لمبی لمبی قطاروں میں لوگ اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔اُن میں جوان، ضعیف اورخواتین شامل ہیں۔آج تین سو باون اُمیدواروں کی قسمت کا فیصلہ چھتیس ہزار پانچ سو اکیس ووٹرس کریں گے۔جموں کشمیر میں آٹھ مراحل میں ڈی ڈی سی انتخابات ہونے ہیں۔


جموں کشمیر میں سخت سکیورٹی کے بیچ ڈی ڈی سی کے پہلے مرحلے کے لیے صبح سات بجے سے ووٹنگ ہور ہی ہے ۔آج چھتیس ہزار پانچ سو اکیس ووٹرس اپنے حق رائے دہی کااستعمال کرنے والے ہیں ۔تینتالیس نشستوں پر تین سو باون امیدوار وں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے ۔ پہلے مرحلے کی تینتالیس سیٹوں میں سے پچیس نشستیں کشمیر اور اٹھارہ نشستیں جموں میں ہیں ۔ انتخابی مراکز میں عملے کو کورونا وائرس کے حوالے سے ضروری ساز و سامان مہیا کرائے گیے ہیں۔جموں کشمیر میں آٹھ مراحل میں ڈی ڈی سی انتخابات ہونے ہیں۔


 
Published by: sana Naeem
First published: Dec 01, 2020 12:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading