ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: پنڈت سرپنچ کے قتل کی عدالتی تحقیقات کی جائے: غلام احمد میر

جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دو روز قبل نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاک کئے جانے والے کانگریس سے وابستہ پنڈت سرپنچ اجے پنڈتا کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 10, 2020 04:17 PM IST
  • Share this:
جموں۔کشمیر: پنڈت سرپنچ کے قتل کی عدالتی تحقیقات کی جائے: غلام احمد میر
اجے بھارتی ایک کشمیری پنڈت تھے ، جو کچھ سال قبل کشمیری پنڈتوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے بعد وادی واپس آئے تھے ۔

جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دو روز قبل نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاک کئے جانے والے کانگریس سے وابستہ پنڈت سرپنچ اجے پنڈتا کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو سے میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمیںوں، کارپوریٹروں اور پنچایتی ادارے سے وابستہ ممبران بشمول سرپنچوں و پنچوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

موصوف نے بدھ کے روز یہاں کانگریس کارکنوں کی طرف سے اجے پنڈتا کی ہلاکت کے خلاف درج کئے گئے احتجاج کے موقع پر ان باتوں کا اظہار میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا: 'یہ جو اجے جی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے یہ گذشتہ دو تین ماہ میں پیش آنے والا دوسرا بڑا واقعہ ہے جن میں سرپنچوں یا پنچوں کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ ہم لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ہلاکت میں عدالتی تحقیقات کرائیں'۔

موصوف صدر نے کہا کہ ہم اس سے قبل ایک اور سر پنچ پیر محمد رفیع کی ہلاکت کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ہلاکتوں سے حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاہئے کہ ایک مخصوص علاقے میں ایک مخصوص گروپ کے لوگوں کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس کے پیچھے کیا مقصد ہے۔ موصوف نے میونسپل چیئرمینوں، کارپوریٹروں، سرپنچوں اور پنچوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔


قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لارکی پورہ علاقے میں پیر کی شام کو کانگریس سے وابستہ سرپنچ اجے پنڈتا کو نامعلوم بندوق برادروں نے گھر کے باہر گولیاں برسا کر ہلاک کردیا۔ کانگریس کے مطابق مہلوک سرپنچ نے متعلقہ حکام سے کئی بار سیکورٹی کی فراہمی کی مانگ کی تھی لیکن انہیں سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔
First published: Jun 10, 2020 04:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading