کشمیر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایک محفوظ سیاحتی مقام : گورنر ستیہ پال ملک

گورنر ستیہ پال ملک: فائل فوٹو

گورنر ستیہ پال ملک: فائل فوٹو

جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ وادی کشمیر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایک محفوظ سیاحتی مقام ہے۔

  • UNI
  • Last Updated :
  • Share this:
    جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ وادی کشمیر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایک محفوظ سیاحتی مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے ۔ گورنر موصوف جمعرات کو یہاں شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (ایس کے آئی سی سی) میں منعقدہ تین روزہ کشمیر آٹم ایف اے ایم ٹور 2018 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس ٹور پروگرام کا انعقاد محکمہ سیاحت کشمیر نے کیا ہے۔
    ہندستان میں ملیشیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر نور اعظم محمد ، گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی ، سیکرٹری سیاحت ریگزن سمفل ، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل جے اینڈ کے پی ڈی شیرنگ ، ڈی سی سری نگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ ، ناظم سیاحت تصدق جیلانی، کلچرل اکیڈیمی کے سیکرٹری عزیز حاجنی ، ڈائریکٹر سیاحت ملیشیا سلیمان سویپ کے علاوہ ملک بھر سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔ ۔
    گورنر نے اس موقع پر ٹور اینڈ ٹریول سیکٹر سے جڑے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایک محفوظ سیاحتی مقام ہے۔انہوں نے شرکاء پرزور دیا کہ وہ یہاں آنے والے سیاحوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ یہاں کی قدرتی خوبصورتی اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوسکے۔

    گورنر نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر کو ترقی اور خوشحالی کی ایک نئی راہ گامزن کرانے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر نارملسی کی طرف بڑھ رہا ہے جس کی ایک مثال ریاست میں پُر امن طریقے سے حال ہی میں منعقد کئے گئے شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات ہیں ۔ گورنر نے کشمیر سے متعلق منفی تاثر کو دورہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہر ایک تعلق دار سے تلقین کی کہ وہ اس حوالے سے اپنا اپنا رول ادا کریں
    First published: