ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فاروق عبد اللہ اور عمر عبد اللہ سے ملیں گے نیشنل کانفرنس کے لیڈران ، حکومت سے ملی اجازت

نیشنل کانفرنس کے ترجمان مدن منٹو نے بتایا ہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے نیشنل کانفرنس کے جموں کے لیڈروں کے ایک وفد کو اپنی پارٹی کے صدر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبد اللہ سے ملنے کی اجازت دیدی ہے ۔

  • Share this:
فاروق عبد اللہ اور عمر عبد اللہ سے ملیں گے نیشنل کانفرنس کے لیڈران ، حکومت سے ملی اجازت
جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے یہ قانون کتنا ظالمانہ ہے اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہندوستان کے کسی بھی حصے کا شہری محض 7 سال یہاں تعلیم حاصل کرنے کے بعد ڈوماسائل کے لئے رجوع کرسکتا ہے اور نوکری حاصل کرنے کا اہل بن سکتا ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ دوسری ریاستوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو بھی اس طرح کے حقوق حاصل ہوں؟

نیشنل کانفرنس کے ترجمان مدن منٹو نے بتایا ہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے نیشنل کانفرنس کے جموں کے لیڈروں کے ایک وفد کو اپنی پارٹی کے صدر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبد اللہ سے ملنے کی اجازت دیدی ہے ۔ ان دنوں ہی لیڈروں کو حراست میں رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جموں کے نیشنل کانفرنس کے لیڈروں کا وفد اس ملاقات کیلئے اتوار کی صبح روانہ ہوگا ۔


نیشنل کانفرنس ترجمان مدن منٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے نیشنل کانفرنس کے جموں کے لیڈروں کے وفد کو پارٹی صدر فاروق عبد اللہ اور نائب صدر عمر عبد اللہ سے ملنے کی اجازت دیدی ہے ، جنہیں حراست میں رکھا گیا ہے ۔







خیال رہے کہ جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے وقت سے ہی جموں وکشمیر کے دونوں لیڈروں کو حراست میں رکھا گیا ہے ۔ ان دونوں لیڈرون کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے زیادہ تر بڑے لیڈروں کو احتیاط کے طور پر آرٹیکل 370 ہٹائے جانے سے ایک دن پہلے ہی حراست میں لے لیا گیا تھا ۔ علاحدگی پسند لیڈروں کو بھی ان کے گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے ۔
First published: Oct 05, 2019 06:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading