ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں و کشمیر کے موجودہ حالات پر گورنر ستیہ پال ملک نے کہا : کل کا پتہ نہیں ، لیکن آج فکر کرنے کی کوئی بات نہیں

ریاست کی صورتحال کے بارے میں افواہوں پر جموں و کشمیر کے گورنر نے کہا کہ میں نے دہلی میں سبھی سے بات کی ہے اور کسی نے بھی مجھے کوئی اشارہ نہیں دیا ہے کہ ہم ایسا کریں گے یا ویسا کریں گے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر کے موجودہ حالات پر گورنر ستیہ پال ملک نے کہا : کل کا پتہ نہیں ، لیکن آج فکر کرنے کی کوئی بات نہیں
جموں و کشمیر : ستیہ پال ملک نے کہا : کل کا پتہ نہیں ، لیکن آج فکر کی کوئی بات نہیں

جموں و کشمیر میں گزشتہ کچھ دنوں سے فوجی نقل و حرکت اور پھر امرناتھ یاترا کو روکے جانے کے بعد افواہوں کا دور بدستور جاری ہے ۔ یہاں تک کہ خود گورنر ستیہ پال ملک کو بھی وضاحت دینی پڑ رہی ہے ۔ ریاست کی صورتحال کے بارے میں افواہوں پر جموں و کشمیر کے گورنر نے کہا کہ میں نے دہلی میں سبھی سے بات کی ہے اور کسی نے بھی مجھے کوئی اشارہ نہیں دیا ہے کہ ہم ایسا کریں گے یا ویسا کریں گے ۔ کسی کا کہنا ہے کہ ٹرائیفرسیشن ہوگا تو کوئی کہتا ہے کہ آرٹیکل 35 اے ، یا 370 ہٹے گا ، وزیر اعظم مودی یا وزیر داخلہ امت شاہ نے یا کسی اور نے بھی میرے ساتھ ان باتوں پر گفتگو نہیں کی ۔


گورنر نے کہا کہ کل کے بارے میں تو مجھے کچھ نہیں معلوم ، یہ میرے قابو میں نہیں ہے ، لیکن آج فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ ملک نے کہا کہ آئینی بندوبست میں کسی طرح کی تبدیلی کے بارے میں ریاست کو کوئی جانکاری نہیں ہے اور اس لئے فوج کی تعیناتی کے اس سیکورٹی معاملات کو دیگر سبھی نوعیت کے معاملات کے ساتھ جوڑ کر بلا وجہ خوف پیدا نہیں کیا جانا چاہئے ۔


گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے سبھی شہریوں کو تحفظ فراہم کرے ، اس لئے احتیاطی قدم کے طور پر یاتریوں اور سیاحوں کو لوٹنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ گورنر نے ریاست کی سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں سے کہا کہ وہ اپنے حامیوں کو پر امن رہنے اور وادی میں بڑھ چڑھا کر پھیلائی گئی افوہوں پر یقین نہ کرنے کیلئے کہیں ۔


علامتی تصویر

وہیں عمر عبد اللہ سے ملاقات کے بعد راج بھون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے سابق وزیر اعلی کی قیادت میں ایک وفد کو بتایا کہ سیکورٹی صورتحال اس طرح سے پیدا ہوگئی ، جس پر فوری کارروائی کی ضرورت تھی ۔ امرناتھ یاترا پر دہشت گردانہ حملوں کے تعلق سے سیکورٹی ایجنسیوں کو قابل اعتماد جانکاری ملی تھی ۔ ایل او سی پر پاکستان کی جانب سے گولہ باری میں اضافہ ہوا ، جس کا ہندوستانی فوج کی جانب سے بھی معقول طریقہ سے جواب دیا گیا ۔

 
First published: Aug 04, 2019 10:18 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading