جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے اتوار کے روز کہا کہ ریاست میں مستقل رہائش سرٹیفکیٹ (پی آر سی) سے متعلق قانون میں کسی طرح کی چھیڑ خانی کئے جانے کی کوئی کوشش نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی خبریں ’جھوٹی اور بے بنیاد‘ ہیں۔
گورنر ستیہ پال ملک کی یہ تنقید نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کے ذریعہ بھیجے گئے اس خط کے جواب میں آئی ہے، جس میں سابق وزیر اعلی (عمر) نے ریاست کے مستقل رہائش سرٹیفکیٹ دینے کے عمل میں تبدیلیاں کئے جانے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
عمر کے خط کے جواب میں ملک نے کہا کہ ان کا انتظامیہ قانون میں نہ تو کوئی تبدیلی کر رہا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔ ملک نے عمر کو بھیجے خط میں کہا، ’’ میں کہنا چاہتا ہوں کہ حکومت ریاست میں پی آر سی سے متعلق قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی اس کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔ یہ جموں و کشمیر کے قانون کا ایک لازمی حصہ ہے اور اس قانون میں کسی بھی تبدیلی کے لئے کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے‘‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔