ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: سری نگر میں پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی

سری نگر کے لال بازار علاقے میں جمعرات کو مشتبہ جنگجووں نے پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سری نگر کے لال بازار علاقے میں مشتبہ ملیٹنتوں نے جمعرات کو پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ پھینکا جو پولیس اسٹیشن کے باہر پھٹ گیا۔

  • Share this:

سری نگر: سری نگر کے لال بازار علاقے میں جمعرات کو مشتبہ جنگجووں نے پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سری نگر کے لال بازار علاقے میں مشتبہ ملیٹنتوں نے جمعرات کو پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ پھینکا جو پولیس اسٹیشن کے باہر پھٹ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس گرینیڈ دھماکے میں ایک ایس پی او زخمی ہوا جس کو فوری علاج و معالجے کے لئے پولیس کنٹرول روم ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کی حالت مستحکم ہے نیز حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

First published: Feb 06, 2020 02:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading