உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : حزب المجاہدین کمانڈر کی دھمکی ، پنچایت انتخابات میں حصہ لینے والوں پر پھینکیں گے تیزاب

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    حزب المجاہدین کمانڈر ریاض نائیکو نے کشمیر کے لوگوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ اگلے پنچایت انتخابات میں حصہ نہ لیں ۔

    • Share this:
      حزب المجاہدین کمانڈر ریاض نائیکو نے کشمیر کے لوگوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ اگلے پنچایت انتخابات میں حصہ نہ لیں ۔ دہشت گرد ریاض نے کہا ہے کہ اس کی تنظیم نے تیزاب پہلے سے ہی خرید رکھی ہے کہ جو بھی الیکشن میں شامل ہوگا ، اس پر ہم تیزاب سے حملہ کریں گے ۔
      حزب المجاہدین کمانڈر نے کشمیر کے عوام کو دھمکی دیتے ہوئے ویڈیو جاری کیا ۔ ویڈیو میں دہشت گرد نے کہا ہے کہ ایک وہ دور تھا جب لوگ ہندوستانی افواج سے ڈرا کرتے تھے ، لیکن اب لوگ فوج پر پتھراو کرتے ہیں ۔ دہشت گرد ریاض نے کشمیر کے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ فوج کے خلاف کام کرنے کی بھی اپیل کی ۔
      First published: