ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں و کشمیر : حرب المجاہدین کا دہشت گرد سرفراز احمد شیر باندی پورہ میں گرفتار

جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : حرب المجاہدین کا دہشت گرد سرفراز احمد شیر باندی پورہ میں گرفتار
فائل فوٹو

جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے۔ جموں کشمیر پولیس اور فوج کی 13 آر آر سے وابستہ اہلکاروں نے سوموار کو شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران جنگجو کو گرفتار کیا۔

گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت سرفراز احمد شیر ولد محمد یوسف شیرساکن کوئل مقام بانڈی پورہ کے بطورہوئی  ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ جنگجوحزب المجاہدین جنگجو تنظیم کے ساتھ وابستہ تھا اور اکتوبر سال 2014 سے سرگرم تھا۔


خیال رہے کہ ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے یاری پورہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم میں 'البدر' نامی جنگجو تنظیم کے اعلیٰ کمانڈر زینت الاسلام سمیت 2 جنگجوﺅں کو ہلاک کردیا گیا تھا ۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ 

 

First published: Jan 14, 2019 02:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading