جموں و کشمیر : سرحدی علاقوں میں فوج کی جانب سے افطارپارٹیاں ، کثیر تعداد میں مقامی لوگ ہورہے ہیں شریک
ہندستانی فوجی جوان ۔ فائل فوٹو
جموں وکشمیرریاست میں فوج نہ صرف حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد کی حفاظت کرتی ہے بلکہ سدبھاؤنا کے تحت لوگوں کوبنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بھی اہم رول ادا کر رہی ہے۔
جموں : جموں وکشمیرریاست میں فوج نہ صرف حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد کی حفاظت کرتی ہے بلکہ سدبھاؤنا کے تحت لوگوں کوبنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بھی اہم رول ادا کر رہی ہے۔ جموں وکشمیر ریاست کے سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ میں پینے کے صاف پانی کا ان دنوں بہت زیادہ بحران ہے، جہاں پرانتظامیہ کافی ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ پونچھ ضلع کے سب ڈویژن مینڈھر جوکہ تین تحصیلوں بالاکوٹ،منکوٹ اور مینڈھر پر مشتمل ہے، کا بیشتر علاقہ ایل او سی کے قریب پڑتاہے، یہاں پر انتظامیہ زمینی سطح پر اتنی زیادہ متحرک نظر نہیں آتی جتنا ہونا چاہئے۔ منکوٹ، مینڈھر اور بالاکوٹ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے، جس سے لوگ کافی حد تک متاثر ہیں ، اس بیچ فوج مختلف علاقوں میں ٹینکروں کے ذریعہ لوگوں کو پانی سپلائی کرنے میں لگی ہے۔بالاکوٹ کے ایک شہری نذیر حسین نے بتایاکہ ’’اگر فوج ہی مشکل وقت میں ہمارے کام آتی ہے، پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، کئی بار تحصیل وضلع انتظامیہ کو اس بارے آگاہ کیا مگر کسی نے توجہ نہ دی، فوج ہمیں علاقہ میں ٹینکر کے ذریعہ پانی سپلائی کرتی ہے جس سے کچھ حد تک راحت مل رہی ہے‘‘۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فوج نے معمول بنا رکھا ہے، شیڈیول کے مطابق کئی متاثرہ علاقوں میں پانی کا ٹینکر پہنچتا ہے جس سے کچھ حد تک لوگوں کو راحت مل رہی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ان دنوں فوج نے علاقہ میں افطار پارٹیوں کا بھی سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ دور دراز علاقوں تک بھی محفل افطار کا اہتمام فوج کر رہی ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیںْ فوج کے اس دوستانہ رویہ سے سرحدوں کے نزدیک رہائش پذیر لوگ کافی محفوظ اور پرسکون محسوس کرتے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔