ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں و کشمیر : ایل او سی کو مزید محفوظ بنانے کیلئے "سخت قدم" اٹھانے کی تیاری میں ہندوستانی فوج : رپورٹ

مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر میں مزید سیکورٹی فورسیز کی تعیناتی کے درمیان ایسا مانا جارہا ہے کہ مستقبل میں دراندازی کو روکنے اور لائن آف کنٹرول کو مزید محفوظ بنانے کیلئے فوج کوئی بڑا قدم اٹھا سکتی ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : ایل او سی کو مزید محفوظ بنانے کیلئے
علامتی تصویر

مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر میں مزید سیکورٹی فورسیز کی تعیناتی کے درمیان ایسا مانا جارہا ہے کہ مستقبل میں دراندازی کو روکنے اور لائن آف کنٹرول کو مزید محفوظ بنانے کیلئے فوج کوئی بڑا قدم اٹھا سکتی ہے ۔ ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ فوج اب اپنی توجہ ایل او سی پر مرکوز کرے گی ۔ دعوی ہے کہ دہشت گردوں سے لڑنے کیلئے فوج کچھ سخت قدم اٹھائے گی ، تاکہ سرحد کو مستقبل میں مزید محفوظ بنایا جاسکے ۔


انگریزی اخبار ایشین ایج کی ایک رپورٹ کے مطابق سری نگر میں گزشتہ کچھ دونوں سے ایسی بحث زوروں پر ہے کہ ایل او سی کے پار دہشت گردوں کا لانچ پیڈ مانے جارہے ٹھکانوں پر ہندوستانی فوج کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فضائیہ حملے کررہی ہے ۔ تاہم نہ تو حکومت اور نہ ہی اس کے کسی نمائندہ نے آفیشیلی یا ذاتی طور پر اس بات سے انکار کیا ہے ۔


ادھر ان افواہوں کو قابل یقین تسلیم کررہے لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج اس کا جواب دے گی ، تو دونوں جانب سے کم سے کم مقامی سطح پر جنگ جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ۔ لوگوں کو کہنا ہے کہ سینٹرل آرمڈ پولیس فورسیز کے ری انفورسمنٹس جو گزشتہ کچھ دنوں میں جموں و کشمیر پہنچے ہیں یا پہنچنے والے ہیں ، انہیں دہشت گردوں کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ داخلی لا اینڈ آرڈر پر بھی نظر رکھنی ہوگی ۔


وہیں ریاست کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے اس اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی پارٹی کا آرٹیکل 370 اور 35 اے ہٹانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی ریاست کے تین ٹکڑے کرنے کا کوئی ارادہ ہے ۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں مرکزی حکومت سے اس بات کی تصدیق چاہتے ہیں ۔

وہیں عمر عبد اللہ سے ملاقات کے بعد راج بھون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کی قیادت میں ایک وفد کو بتایا کہ سیکورٹی صورتحال اس طرح سے پیدا ہوئی ہے ، جس پر فوری کارروائی کی ضرورت تھی ۔ امرناتھ یاترا پر دہشت گردانہ حملوں کے تعلق سے سیکورٹی ایجنسیوں کو قابل اعتماد جانکاری ملی تھی ۔ ایل او سی پر پاکستان کی جانب سے گولہ باری میں اضافہ ہوا ہے ، جس کا ہندوستانی فوج بھی معقول طریقہ سے جواب دے رہی ہے ۔

گورنر نے کہا کہ فوج کے کور کمانڈر اور ریاستی پولیس کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک منصوبوں کو کیسے ناکام بنایا گیا اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے برآمد کئے گئے ہتھیار اور گولہ بارود بھی دکھائے ۔
First published: Aug 04, 2019 09:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading