ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیر : برفانی طوفان کا قہر ، تودہ گرنے سے لاپتہ 15 فوجیوں کی لاشیں برآمد

وادی کشمیر میں چار لاپتہ فوجیوں کی لاشیں برف کے اندر سے برآمد ہونے کے بعد برفانی تودہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 27, 2017 01:19 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جموں وکشمیر : برفانی طوفان کا قہر ، تودہ گرنے سے لاپتہ 15 فوجیوں کی لاشیں برآمد
گلمرگ کے بالائی علاقوں میں ابھی قریب سات فٹ برف پرانی ہی جمع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بھی قرب پانچ فٹ برف جمع ہے۔

سرینگر: وادی کشمیر میں چار لاپتہ فوجیوں کی لاشیں برف کے اندر سے برآمد ہونے کے بعد برفانی تودہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کے مطابق ہم نے شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں لاپتہ چار فوجیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ وادی کے دو مقامات پر برفانی تودہ گرنے سے فوج کے 24 جوان برف کے نیچے دب گئے تھے۔ تاہم ایک فوجی افسر اور چھ دیگر جوانوں کو بچا لیا گیا تھا۔

کرنل کالیا نے بتایا کہ گذشتہ 25 جنوری کو 11 فوجیوں کا ایک گروپ اگلی چوکی کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران گریز سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے یہ فوجی برف کے نیچے دب گئے۔ تاہم خراب موسم کے باوجود فوری طور پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ کل تک سات جوانوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ راحت اور بچاؤ مہم جاری ہے اور چار مزید لاش آج ملی ہیں۔ اسی سیکٹر کے ایک اور مقام پر 25 جنوری کو برف کا تودہ گرنے سے تین فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اگرچہ ایک جونیئر کمیشن افسر اور چھ دیگر جوانوں کو بچا لیا گیا تھا۔ تین فوجیوں کی لاشیں بھی برآمد کی گئی تھیں۔

First published: Jan 27, 2017 01:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading