ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں و کشمیر : ہندوستانی فوج نے پاکستان کے 7 جوانوں کو مار گرایا ، جیش محمد کا 6 دہشت گرد بھی ڈھیر

ہندوستانی فوج نے پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پڑوسی ملک کے سات فوجیوں کو مار گرایا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : ہندوستانی فوج نے پاکستان کے 7 جوانوں کو مار گرایا ، جیش محمد کا 6 دہشت گرد بھی ڈھیر
ہندوستانی فوج ۔ فائل فوٹو

سری نگر : ہندوستانی فوج نے پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پڑوسی ملک کے سات فوجیوں کو مار گرایا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کی چار چوکیوں کو بھی نیست و نابود کردیا گیا ہے ۔ قبل ازین ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر کے دولنجہ میں پیر کو علی الصبح دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو مار گرایا ۔ ان سبھی دہشت گردوں کا تعلق جیش محمد سے تھا۔

جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں ہفتہ کو پاکستان کی جانب سے گولہ باری میں ایک ہندوستانی فوجی کی شہادت کے بعد ہندوستانی فوج نے یہ جوابی کارروائی کی ۔ ہندوستانی فوج نے اس کارروائی کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ پونچھ میں مینڈھر سیکٹر کے کوٹلی میر پور میں اس کارروائی کو انجام دیا گیا ۔ ادھر ذرائع سے ملی خبر کے مطابق ہندوستان نے پاکستان کی چار چوکیوں کو بھی نیست و نابود کردیا ۔

اسی درمیان پاکستانی فوج نے اپنے چار فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔پاکستان کے انٹر سروسیز پبلک ریلیشنز آئی ایس پی آر کی جانب سے دی گئی معلومات میں کہا گیا ہے کہ جب پاکستان کے فوجی لائن کمیونیکیشن کی مرمت میں مصروف تھے ، تبھی ہندوستان کی جانب سے بھاری گولہ باری کی گئی ، جس میں اس کے چار جوان شہید ہوگئے۔

First published: Jan 15, 2018 04:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading