جموں۔کشمیر: سکیورٹی فورسز بولے، کوئی گولی نہیں مارے گا، دہشت گرد نے کیا سرینڈر، والد کے گلے لگ کر پھوٹ۔پھوٹ کر رویا: ویڈیو
فوج نے دہشت گرد کا سرینڈر کروایا
چندورا میں انکاؤنٹر کے بعد سکیورٹی فورسز نے بیحد ہی امن اور پیار سے ایک دہشت گرد کا سرینڈر کرایا۔ دہشت گرد کے من سے سرینڈر کا ڈر نکالنے کیلئے سکیورٹی فورسز نے اسے دور ے کہا کہ کوئی اسے نہیں مارے گا، بس وہ ہتھیار ڈال دے۔ سکیورٹی فورسز کی یہ کوشش رنگ لائی اور دہشت گرد نے سرینڈر کر دیا۔ فوک کی اس کوشش کا ویڈیو سوشل میڈیا (Social Media) پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
ہندستانی فوج (Indian security forces) جموں۔کشمیر (Jammu Kashmir) میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے خاص مہم چلا رہی ہے۔ کشمیر وادی سے دہشت گرد کا پوری طرح سے خاتمہ کیا جا سکے اس کیلئے فوج کے ذریعے دہشت گردوں کو سرینڈر کرنے کا موقع بھی دیا جا رہا ہے۔ فوج ، دہشت گردوں کو سرینڈر کرنے کا موقع کیسے دے رہی ہے اس کا ایک ویڈیو بڈگام کے چندورا میں دیکھنے کو ملا ہے۔
چندورا میں انکاؤنٹر کے بعد سکیورٹی فورسز نے بیحد ہی پر امن طریقے اور پیار سے ایک دہشت گرد کا سرینڈر کرایا۔ دہشت گرد کے من سے سرینڈر کا ڈر نکالنے کیلئے سکیورٹی فورسز نے اسے دور سے کہا کہ کوئی اسے نہیں مارے گا، بس وہ ہتھیار ڈال دے۔ سکیورٹی فورسز کی یہ کوشش رنگ لائی اور دہشت گرد نے سرینڈر کر دیا۔ فوج کی اس کوشش کا ویڈیو سوشل میڈیا (Social Media) پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
ویڈیو میں سکیورٹی اہلکار دہشت گرد سے کہتا ہے۔ ادھر آ ادھر آ، ادھر۔اُدھر کوئی نہیں چلائے گا، کوئی فائر نہیں کرے گا، آجا ادھر آجا چھوٹو، آل پارٹی کوائٹ، جہاںگیر پیچھے دیکھو۔ پینٹ پہنو اپنا پہنٹ پہنو اور آگے آؤ، ادھر ہی آگے آؤ، بس آتے رہو، جرسی چھوڑ دو، جرسی چھوڑ دو۔ اوپر ہاتھ کرو ہاتھ۔ دہشت گرد ہاتھ اوپر اٹھا کر سکیورٹی فورسز کے پاس آتے نظر آتا ہے۔ کوئی اور نہیں ہے، اسلحہ ہے؟ وہیں ہے۔ کوئی بات نہیں ہے، کچھ نہیں ہوگا بیٹا۔ ایک دم آرام سے آجاؤ۔ شاباش، شاباش۔ ارے اس کا اسلحہ اٹھاؤ۔ آپ یہاں دیکھیں ویڈیو۔
One SPO went missing with two AK-47 on 13 Oct 20. Same day, Jahangir Ah Bhat (31 yr old shopkeeper) from Chadoora had gone missing too. Today, he was apprehended with one AK rifle.#Kashmirhttps://t.co/D2p2WmHqalpic.twitter.com/44YdqxGTSe
سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کو پلایا پانی
دہشت گرد پر امن طریقے سے جیسے ہی ہتھیار ڈال دیتا ہے۔ ایک سکیورٹی اہلکار گارڈ کہتا ہے کہ آرام سے بیٹا، فکر مت کرو ۔ پانی لاؤ ، پانی دو اے پانی لاؤ سارے دور ہو جاؤ مہربانی کرکے، ہتھیار ہے؟ اس کے بعد دہشت گرد اشارہ کرتا ہے اور سکیورٹی اہلکار اس طرف جاکر اس کے ہتھیار اٹھا لیتے ہیں۔ دہشت گرد کے سرینڈر کرنے کے بعد اس کے والد نے اسے گلے لگا لیا۔ والد کو گلے لگتے ہی دہشت گرد پھوٹ۔پھوٹ کر رونے لگتا ہے۔ ویڈیو دیکھیں
Father of Local terrorist who surrendered today in Chadoora Budgam encounter touches feet of Indian Army soldiers and thanks them for saving life of his son.
جانکاری کے مطابق جموں۔کشمیر کے چندورا علاقے میں سکیورٹی فورسز کو ایک مکان میں دہشت گرد کی چھپے ہونے کی جانکاری ملی تھی۔ اطلاع پاتے ہی فورا بعد پولیس نے اپنے ساتھ فوج کی 55 آر۔آر اور سی آر پی ایف کی ٹیم کو ساتھ لیکر آپریشن شروع کیا جس میں فوج نے دہشت گرد کا سرینڈر کروایا۔
Published by:sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔