ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

افضل گرو اور مقبول بھٹ کی برسی پر دہشت گردانہ حملہ کی کوشش میں جیش محمد ، کشمیر میں ہائی الرٹ

جموں و کشمیر میں دہشت گرد مقبول بھٹ اور افضل گرو کی برسی پر دہشت گرد تنظیم جیش محمد کسی بڑے حملہ کی کوشش میں ہے ۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
افضل گرو اور مقبول بھٹ کی برسی پر دہشت گردانہ حملہ کی کوشش میں جیش محمد ، کشمیر میں ہائی الرٹ
ہندستانی فوج ۔ فائل فوٹو

سری نگر : جموں و کشمیر میں دہشت گرد مقبول بھٹ اور افضل گرو کی برسی پر دہشت گرد تنظیم جیش محمد کسی بڑے حملہ کی کوشش میں ہے ۔ خفیہ ایجنسیوں نے دہشت گردانہ حملہ کا یہ الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانچ سے 11 فروری کے درمیان فوجی ٹھکانوں کو دہشت گرد نشانہ بناسکتے ہیں ۔

خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسی کچھ پختہ معلومات ملی ہیں کہ جیش محمد پانچ سے 11 فروری کے درمیان سیکورٹی فورسیز پر فدائین حملہ کرنے کی سازش رچ رہا ہے ۔ مقبول بھٹ کی برسی 9 فروری کو جبکہ افضل گرو کی 11 فروری کو برسی ہوتی ہے۔ یہ دہشت گرد کسی گشتی ٹیم کو نشانہ بناسکتے ہیں ۔ ایسے میں اس دوران سیکورٹی فورسیز کو ہائی الرٹ پر رہنا ضروری ہے۔

غور طلب ہے کہ دہشت گرد مقبول بھٹ کو تہاڑ جیل میں 11 فروری 1984 کو پھانسی دی گئی تھی ۔ مقبول بھٹ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ یعنی جے کے ایل ایف کا بانی تھا ۔جبکہ جیش محمد کا دہشت گرد افضل گرو ہندوستان کی پارلیمنٹ پر حملہ کا قصوروار تھا ۔ افضل گرو کو 9 فروری 2013 کو پھانسی دی گئی تھی۔

First published: Feb 04, 2018 02:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading