ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

لداخ میں مزید تین مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا، تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی

لداخ یونین ٹریٹری میں مزید تین مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس سے ان مریضوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے۔ جن مزید تین مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں سے دو کا تعلق لیہہ اور تیسرا کے تعلق کرگل سے ہے۔ لداخ کے کمشنر سکریٹری و حکومتی ترجمان رگزن سیمفل نے ہفتہ کے روز نامہ نگاروں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: 'مزید تین نمونوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ان میں سے دو مریضوں کا تعلق لیہہ اور ایک کا تعلق کرگل سے ہے'۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 21, 2020 06:46 PM IST
  • Share this:
لداخ میں مزید تین مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا، تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی
لداخ یونین ٹریٹری میں مزید تین مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس سے ان مریضوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے۔ جن مزید تین مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں سے دو کا تعلق لیہہ اور تیسرا کے تعلق کرگل سے ہے۔ لداخ کے کمشنر سکریٹری و حکومتی ترجمان رگزن سیمفل نے ہفتہ کے روز نامہ نگاروں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: 'مزید تین نمونوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ان میں سے دو مریضوں کا تعلق لیہہ اور ایک کا تعلق کرگل سے ہے'۔

سری نگر: لداخ یونین ٹریٹری میں مزید تین مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس سے ان مریضوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے۔ جن مزید تین مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں سے دو کا تعلق لیہہ اور تیسرا کے تعلق کرگل سے ہے۔ لداخ کے کمشنر سکریٹری و حکومتی ترجمان رگزن سیمفل نے ہفتہ کے روز نامہ نگاروں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: 'مزید تین نمونوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ان میں سے دو مریضوں کا تعلق لیہہ اور ایک کا تعلق کرگل سے ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'لیہہ میں جن دو مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے وہ ان مریضوں کے رشتہ دار ہیں جن کے کورونا وائرس ٹیسٹ پہلے مثبت آئے تھے۔ کرگل کے جس مریض کی رپورٹ مثبت آئی ہے اس کے بھی ایک رشتہ کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ ہمیں امید ہے کہ ہم کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں کامیاب ہوں گے'۔

لداخ انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے دونوں اضلاع لیہہ اور کرگل کو جزوی طور پر لاک ڈائون کردیا ہے۔ تمام تعلیمی اداروں کو پہلے ہی بند کیا گیا ہے نیز لیہہ ضلع انتظامیہ نے روم بوک اور اولیہہ کے دو علاقوں میں، جہاں چیتے کو دیکھنے کے لئے کافی لوگ آتے ہیں، لوگوں کے جانے پر ایک ماہ تک پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ بعض متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو گھروں تک ہی محدود رکھا گیا ہے۔

First published: Mar 21, 2020 06:35 PM IST