ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پونچھ کےقصبہ اور کیرنی سیکٹر میں پاکستان نے پھر کی فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، ہندستانی فوج نے دیا منھ توڑ جواب

پونچھ کےقصبہ اور کیرنی سیکٹر میں پاکستان نے آج ایک بار پھر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔ پاکستان نے قریب ایک گھنٹے تک لگاتار گولہ باری کی ۔ فوجی چوکیوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ لوگوں میں خوف و ہراس کو ماحول بن گیا ہے ۔

  • Share this:
پونچھ کےقصبہ اور کیرنی سیکٹر میں پاکستان نے  پھر کی فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، ہندستانی فوج نے دیا منھ توڑ جواب
Ceasefire by Pakistan

جموں: پونچھ کےقصبہ اور کیرنی سیکٹر میں پاکستان نے آج ایک بار پھر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔ پاکستان نے قریب ایک گھنٹے تک لگاتار گولہ باری کی ۔ فوجی چوکیوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ لوگوں میں خوف و ہراس کو ماحول بن گیا ہے ۔ ہندوستانی فوج نے پاکستان کی اس حرکت کا منہ توڑ جواب دیا ۔ جموں کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعے کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔


ایک دفاعی ترجمان نے کہا کہ راجوری کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر جمعے کی صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں پر شدید گولہ باری شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا بھاری مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتادیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے اور گذشتہ قریب ایک سال سے جاری کورونا وبا کے باوجود بھی جموں وکشمیر کے سرحدوں پر گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔


جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گذشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو 71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔


(نیوز ایجنسی: یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ)
Published by: sana Naeem
First published: Oct 16, 2020 02:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading